اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 48 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 48

48 1266 بخیریت واپس لے آیا تو تمہاری والدہ کی جان میں جان آئی اور میری جان بخشی ہوئی۔" عرصہ قیام ولایت کے تعلق میں حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی تحریر فرماتے ہیں : حضرت سید نا خلیفہ اسیج اول رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں جب آپ لنڈن میں بیرسٹری کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے جانے لگے۔اور حضرت خلیفہ امسیح اوّل رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں بھی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں لندن جا رہا ہوں۔حضور دُعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کامیاب فرما دے اور بانیل مرام واپس لائے۔حضرت نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو عند الملاقات بطور نصیحت فرمایا کہ آپ لندن جار ہے ہیں۔لندن شہر دنیا کی زیب و زینت اور خوبصورتی کے لحاظ سے جاذب نظر مناظر کے لحاظ سے مصر سے بھی بڑھ کر سُنا جاتا ہے۔آپ ہر صبح سورہ یوسف کی تلاوت کر لینا۔* اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔دوسرے کسی شہر میں سب کے سب لوگ شریر نہیں ہوتے۔شریف طبقہ کے لوگ بھی ضرور ہوتے ہیں۔اس لئے تعلقات اور نشست و برخاست کے لئے شرفاء کا انتخاب مفید رہے گا۔چنانچہ آپ نے جب لنڈن میں جا کر تعلیم کا سلسلہ شروع کیا تو خواجہ کمال الدین صاحب بھی دو کنگ مسجد میں قیام رکھتے تھے اور تبلیغی سلسلہ میں کچھ کام بھی کرتے تھے۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب قریباً ہر روز صبح کے وقت سورۃ یوسف بعد نماز صبح تلاوت فرمایا کرتے اور بیرسٹری کی تعلیم تک لندن کے قیام کا زمانہ آپ نے ایسے طور سے گزارا کہ ایک دفعہ خواجہ کمال الدین صاحب نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی تقوی شعاری اور نمونہ اتقاء سے بحد کمال متاثر ہوکر حضرت محترم چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کو جو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے والد بزرگوار تھے۔وہاں لندن سے خط لکھا کہ لندن شہر اس وقت اپنی زیب و زینت اور منظر دلکش اور حسن دلربا سے مصر بلکہ مصر سے بھی بڑھ کر ہے اور ظفر اللہ خاں اس میں یوسف کے اتقاء اور تقوی شعاری کی مثال میں پایا جاتا ہے حیات قدسی صفحہ ۱۰۰۔بعد میں جبکہ چوہدری صاحب وائسرائے کی کونسل کے ممبر تھے اُن دنوں حضرت مولانا راجیکی صاحب نے خواب دیکھا کہ حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب مرحوم چوہدری صاحب کی کوٹھی کے برآمدہ میں سورہ یوسف کی تلاوت فرما رہے ہیں اور چوہدری صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلند آواز سے میرا یوسف، میرا یوسف کہتے ہیں (صفحہ ۱۰۰ ) اللہ تعالیٰ آپ کا وقت آنے پر خاتمہ بالخیر کرے۔آمین