اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 371 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 371

371 تاثرات حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بابت حضرت چوہدری صاحب متعدد مواقع پر سید نا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت چوہدری صاحب کے متعلق اپنے تاثرات بیان فرمائے۔ان کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے : (۱) آپ کی اولاد کے متعلق فرماتے ہیں : چوہدری شکر اللہ خان صاحب۔۔۔سلسلہ سے دیوانہ وار محبت رکھتے تھے۔ان کی بیوی۔( بھی ) احمدیت سے ایک والہانہ محبت رکھتی تھیں۔( الفضل ۱۹۵۶-۸-۱۸) کراچی میں ۲۵ / جون ۱۹۵۴ء کو خطبہ جمعہ میں وہاں کی جماعت کو خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: وو یہاں کی جماعت اپنی جد و جہد اور قربانی کے لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔کچھ اس میں اس بات کا بھی دخل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بعض خاندانوں کو دین کی خدمت کا موقع عطا فرما دیتا ہے اور انکی وجہ سے جماعت ا ترقی کر جاتی ہے۔سترہ اٹھارہ سال کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوں اور میرے سامنے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب لیٹے ہوئے ہیں اور گیارہ بارہ سال کی عمر کے معلوم ہوتے ہیں۔ان کے دائیں بائیں چوہدری عبداللہ خان صاحب اور چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیٹھے ہیں اور انکی عمر میں بھی آٹھ آٹھ نو نو سال کے بچوں کی سی معلوم ہوتی ہیں۔تینوں کے منہ میری طرف ہیں اور تینوں مجھ سے باتیں کر رہیں ہیں اور بڑی محبت سے میری باتیں سن رہے ہیں۔اس وقت یوں معلوم ہوتا کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں۔اور جس طرح فراغت کے وقت ماں باپ اپنے بچوں سے باتیں کرتے ہیں۔اسی طرح میں ان سے باتیں کر رہا ہوں۔۔۔۔۔چنانچہ اس رؤیا کے بعد اللہ تعالیٰ نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو جماعت کا کام کرنے کا بڑا موقع دیا اور لاہور کی جماعت نے ان کی وجہ سے خوب ترقی کی۔اسکے بعد چوہدری عبداللہ خان صاحب کو اللہ تعالیٰ نے کراچی میں کام کرنے کی توفیق دی اور