اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 364 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 364

364 کے لئے جو اہم فیصلے کئے گئے۔اس میں شرکت کرنے اور مشورہ دینے کا آپ کو موقعہ ملا۔حضور نے بقیہ حاشیہ: - برادر خالد شیلڈرک کی درخواست پر انکے احباب میں حضور نے ہندوستان کی سیاسی حالت پر خطاب کرنا منظور فرمایا تھا۔چنانچہ ۱۹۲۴۔۱۰۔۲۶ کو ان احباب میں حضور نے تمہیدی الفاظ میں فرمایا: دو میں لکھے ہوئے پرچے پڑھنے کا عادی نہیں ہوں۔میں ہمیشہ اپنی زبان میں کئی کئی ہزار آدمیوں کے درمیان متواتر کئی گھنٹہ تک زبانی تقریر کرتا ہوں۔اسلئے میں آپکی اجازت سے اپنے دوست اور بھائی چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء کو اپنا لیکچر پڑھنے کے لئے کہتا ہوں۔۔۔اس قدر کہہ دینے۔۔۔۔۔۔کے بعد میں چوہدری صاحب سے کہتا ہوں کہ وہ لیکچر پڑہیں۔چو ہدری صاحب کا استقبال بھی چیئر ز سے ہوا۔بار بار نعرہ ہائے تحسین بلند کئے گئے۔جو باتیں زبانی حضور بتائی تھیں۔آپ نے وہ بھی بیان کر دیں۔۲۸-۹-۱۹۲۴ کو حضور کا مضمون بابت حیات وتعلیمات آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 12۔66 چوہدری صاحب نے پڑھا۔( ریویو آف ریلیجنز انگریزی بابت دسمبر ۱۹۲۴ء صفحه ۲۴۳) حضور کی سفر یورپ سے واپسی پر ایڈریس میں جماعت لاہور کی طرف سے یہ بھی بیان کیا گیا کہ: ہم خادمان تمام جماعت کے ساتھ حضور کے اس احسان کے ممنون و شاکر ہیں جو جناب مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امیر جماعت لاہور کے سپر د حضور نے خاص خدمات فرما کر جماعت کیلئے ایک تسلی کی خاص سبیل نکال دی۔اور ہم خادمان یقین رکھتے ہیں کہ انکی موجودگی ضرور ہمارے لئے دعا کی تحریک کا ذریعہ ہوتی رہی ہوگی۔“ یہ ایڈریس ریلوے اسٹیشن امرتسر پر ۲۴-۱۱-۲۳ کو بشمول چوہدری صاحب محترم امیر جماعت 66 چھیں نمائندگان جماعت لاہور کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔(الحکم ۱۹۲۴-۱۲-۱۴صفحہ ۵ و ۶)