اصحاب احمد (جلد 11) — Page 246
246 بھی غنیمت تھا۔آپ نے ایک کلب کو بالتفصیل اسلام کے متعلق واقفیت بہم پہنچائی اور تعلق باللہ پر خطبہ پڑھا۔* (۳) جرمنی۔آپ کے مضامین اور ایک کتابچہ کا جرمنی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔(دیکھئے قلمی جہاد ) (۴) عدن ۱۲ جنوری ۱۹۳۸ء کو لندن جاتے ہوئے چند گھنٹوں کے لئے چوہدری صاحب عدن میں ٹھہرے۔جماعت کے سپاسنامے کے جواب میں آپ نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے اور عملی نمونہ بہتر بنانے کی تلقین کی۔(الفضل ۱۰/۲/۳۸) (۵) ماریشس۔آپ کا ایک مضمون وہاں کے جماعتی رسالہ میں شائع ہوا۔(دیکھئے زیر قلمی جہاد ) (۶) ہالینڈ۔مجاہد ہالینڈ اپنی رپورٹ میں محترم چوہدری صاحب کو اس مشن کی ” روحِ رواں“ قرار دیتے ہیں۔( الفضل ۹/۱۲/۵۶) آپ نے وہاں ایک خطبہ جمعہ میں بتایا کہ قرآن مجید نے چودہ سو برس قبل دنیا کے موجودہ خطرناک حالات سے مطلع کیا۔اور ان سے بچنے کے ذرائع سے ہمیں آگاہ کر دیا تھا۔ہم دعا ، ذکر الہی اور استغفار کے ذریعہ بنی نوع انسان کی وہ خدمت سرانجام دے سکتے ہیں جس کی کسی اور جماعت میں طاقت نہیں۔کیونکہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے۔ہمارا مذ ہب زندہ مذہب ہے اور ہماری تعلیم زندہ تعلیم ہے۔( الفضل ۲۲/۸/۵۸) جماعت احمدیہ مغرب میں بفضلہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔یورپ کے اکثر مشن ۱۹۴۵ء میں کھولے گئے تھے۔لیکن اس قلیل عرصہ میں اغیار بھی ان کی اہمیت اور کامرانی پر حیران ہیں۔کچھ عرصہ سے یورپ کے مختلف شہروں میں احمد یہ مشنوں کی سالانہ کانفرنس منعقد کی جاتی ہے۔جو اس ملک میں بالخصوص بیداری پیدا کرتی ہے۔چنانچہ چھٹی سالانہ کانفرنس کا انعقاد ستمبر ۱۹۵۸ء میں ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہوا۔ٹیلی وژن اور پریس کے ذریعہ ملک کی فضاء اسلام کے زندگی بخش پیغام سے گونج اٹھی۔اخویم حافظ قدرت اللہ صاحب مجاہد کی رپورٹ سے اس کی کامیابی کا علم ہوتا ہے۔آپ اس ضمن میں رقم طراز ہیں: جناب چوہدری ( محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا وجود ہمارے لئے ایک نعمت عظمی کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ نے اپنی زریں نصائح اور نیک صحبت سے باوجود مصروفیت کے ہمیں متعدد بار مراد FOLK LORE فیلوشپ کلب ہے۔(الفضل ۲۱/۶/۴۶ میں اس بارہ میں لمبی رپورٹ درج ہے۔) بابت خطبہ الفضل ۶/۳/۶۰ - ص۴)