اصحاب احمد (جلد 11) — Page 208
208 (۱) چالیس ہزار روپیہ کی تحریک چندہ خاص میں آپ نے نصف ہزار روپیہ کی پیشکش کی۔الفضل ۴/۲۴ را ضمیمه ص ۳ ک۱) (۲) امیر جماعت احمدیہ لاہور اور تحریک چندہ ایک لاکھ کے زیر عنوان الفضل میں سیکرٹری مال لا ہور کی طرف سے مرقوم ہے : وو چندہ کی اس خاص تحریک میں جماعت نے جو ایثار اور قربانی کا نمونہ دکھایا ہے۔اس پر جتنا فخر کیا جائے تھوڑا ہے اور جس قدر بھی اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔غرباء اور متوسط الحال لوگوں نے جو نمونہ دکھایا ہے وہ ناظرین الفضل سے پوشیدہ نہیں۔لیکن جونمونہ طبقہ امراء نے دکھایا ہے ،اس کی مثال بھی اور کہیں نہیں ملتی۔اس لئے ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے امام کی طرف سے جو آواز بھی اٹھتی ہے۔اس کی طرف امیر وغریب مردوزن سب لبیک کہنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔میں نے کسی گذشتہ پرچہ میں جماعت احمد یہ لا ہور کی عام حالت کا نقشہ کھینچا تھا۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جو لوگ طبقہ امراء میں شمار ہوتے ہیں۔وہ بھی حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ کی تحریک پر کس فراخ حوصلگی سے حصہ لیتے ہیں۔جناب چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب۔۔۔۔۔امیر جماعت احمد یہ لا ہور جو خدا کے فضل سے نہ صرف تقویٰ میں خاص درجہ رکھتے ہیں ، بلکہ مالی قربانی میں بھی ان کا قدم ہمیشہ آگے ہی رہتا ہے۔وقت کی قربانی میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔غرضیکہ ان کا وجود قابلِ رشک ہے۔اس تحریک ایک لاکھ میں خدا کے فضل سے ۲۲۵۰ ( سوا دو ہزار ) روپیہ نقد انہوں نے دیا۔علاوہ از میں ایک ہزار روپیہ مسجد احمد یہ لاہور کے لئے دیا۔اور آٹھ سو سے زائد روپیہ چندہ عام میں دیا۔غرضیکہ ان چند ماہ میں چار ہزار روپیہ سے زیادہ چندہ وہ ادا کر چکے ہیں۔کیا یہ باتیں سلسلہ کی سچائی کا ثبوت نہیں۔اور کیا اس سے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کی قوت قدسیہ کا پتہ نہیں چلتا۔“ (الفضل ۱۹۲۵-۵-۲۶ صفحه ) ارتداد ملکانہ کے جہاد کے لئے اڑھائی صدر و پیہ۔۱۲۲