اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 169 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 169

169 احراری روزنامہ ”آزاد لاہور میں مرقوم ہے کہ علامہ علاؤ الدین صدیقی احراری رہنما نے ایک تقریر میں کہا: ”میں برابر اعلان کرتا رہا کہ سر ظفر اللہ بحیثیت وزیر پاکستان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔“ حضرت سعدی نے کیا خوب کہا ہے۔ہنر بچشم عداوت بزرگ تر عیبی است گل است سعدی و در چشم دشمنان خار است (0-7-71) جب ہم دیکھتے ہیں کہ غیر مسلم متعصب طبقہ بھی بسا اوقات آپ کی قابلیت کی مدح سرائی کئے بغیر بقیہ حاشیہ: - متحمل نہ تھی کہ قادیانیت کو یہاں سراٹھانے کا موقعہ ملے۔لیکن اس عالمی مذاکرہ میں جس میں شیعہ اور سنی اور مودودی اور پرویزی اور ثقافتی سب ہی قسموں کے مسلموں ہی نے نہیں متعدد غیر مسلموں نے بھی پوری طرح حصہ لیا تھا قادیانیت کے سراٹھانے کا آخر محل ہی کیا تھا۔مجمع تو ان کا تھا جو اپنے کوکسی نہ کسی اعتبار سے مسلم کہتے ہیں ( اس سے بالکل قطع نظر کر کے کہ دوسرے بھی ان کے اسلام کو کہاں تک معتبر مانتے ہیں) اور ان کا بھی جو توحید و رسالت کے عدم اقرار کے باوجود اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد ہیں۔اور تقریروں کا موضوع تو اسلام کے مشترک مفاد کے مسائل تھے۔وہاں قادیانیت کی تبلیغ کا محل ہی سرے سے کیا تھا۔جو اس سے اتنا خوف واند یشہ برتا گیا۔کیا کوئی قادیانی اگر کہے کہ دو اور دو چار ہوتے ہیں تو اس کی قادیانیت کے جرم میں اس کے سننے سے بھی انکار کر دیا جائے گا ؟ حضرت تھانوی۔۔۔۔کی محفل میں ذکر قا دیا نیت ہی کا تھا۔اور گفتگو قادیانیت کی ہورہی تھی۔ایک صاحب نے غلو کر کے کہا کہ ان لوگوں کے دین اور ایمان کا کیا۔یہ نہ تو حید کے قائل نہ رسالت کے۔حضرت نے فوراٹو کا اور فرمایا کہ نہیں توحید میں تو وہ ہمارے بالکل ساتھ ہیں۔یہی معنی ہیں آیت کریمہ يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ۔وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى۔(سورة المائده۔۔۔۔اللہ ہم سب کو غلو سے اپنی پناہ میں رکھے۔“ (بحواله الفضل ۲۳/۲/۵۸ ص ۲)