اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 89 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 89

89 دین سرانجام دینے کی توفیق بخشے۔بیرونی جماعتیں بھی جناب چوہدری صاحب کا جنازہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں۔تعزیتی قرارداد مجلس معتمدین: وو جناب چوہدری نصر اللہ خاں صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات پر مجلس معتمدین و مقامی مجلس شوری کا اظہار افسوس“ کے عنوان کے تحت مرقوم ہے : بخدمت جناب ایڈیٹر صاحب اخبار الفضل وو السلام عليكم ورحمة الله وبركاته - ریزولیوشن نمبر ۱۸۱ منعقدہ ۶ ستمبر ۱۹۲۶ء میں معتمدین متعلقہ اظہار غم بر وفات جناب چودھری حاجی نصر اللہ خاں صاحب رضی اللہ عنہ ناظر اعلی مجلس معتمدین قادیان۔رپورٹ قائم مقام ناظر اعلیٰ کہ جناب چودھری نصر اللہ خاں صاحب کا ۲ ۳۰ ستمبر کی درمیانی رات کو انتقال ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔چودھری صاحب موصوف مجلس معتمدین کے ناظر اعلیٰ تھے۔ضروری ہے کہ مجلس کی طرف سے ان کی وفات پر اظہار رنج وغم اور آپ کے ورثاء سے تعزیت کا ریزولیوشن پاس کیا جائے۔مجلس میں پیش ہو کر پاس ہوا کہ: مجلس معتمدین حضرت چودھری نصر اللہ خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سابق ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ قادیان کی وفات حسرت آیات پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتی ہے، اور مرحوم ومغفور کے پسماندگان کے ساتھ اس حادثہ جانکاہ کے سبب رنج و غم میں اظہار شرکت و دلی ہمدردی کرتی ہے۔چودھری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمات سلسلہ جو باوجود پیرانہ سالی اور امراض کے وہ بحیثیت ناظر اعلیٰ بجالاتے رہے ہیں، ایسی ہیں کہ ان کی وفات کو یہ مجلس ایک قومی صدمہ سمجھتی ہے۔اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے صاحبزادگان کو اپنے والد بزرگوار سے زیادہ خدمتِ اسلام کی توفیق بخشے۔آمین۔نمبر ۲ نقل ریزولیوشن بخدمت چودھری ظفر اللہ خاں صاحب بیرسٹرایٹ لاء۔خلف اکبر چودھری صاحب مرحوم و مغفور و تمام اخبارات سلسله و دیگر اخبارات کو بغرض اشاعت بھیجی جائے۔خاکسار شیر علی قائم مقام ناظر اعلی ، قادیان