اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 32 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 32

32 مولانا محمد علی صاحب سے دریافت کیا جنہوں نے منع کر دیا اس لئے مجھے سروس بک کی نقل نہ مل سکی۔میں جب قادیان سے آیا تھا تو میری وہاں کی سروس کی پوری نقل حضرت مولوی شیر علی صاحب کے دستخطوں کے ساتھ مجھے دی گئی جو اب تک میرے پاس موجود ہے۔اور اسی کی مدد سے میں نے قادیان کی رہائش کے حالات بقید تاریخ لکھے ہیں۔اس کے بعد میں نے کئی دفعہ اپنی سروس بک کی نقل کے لئے سیکرٹری صاحب انجمن احمد یہ اشاعت اسلام لاہور کو لکھا مگر کوئی جواب نہ آیا۔جب مولوی عبداللہ جان صاحب انجمن کے سیکرٹری مقرر ہوئے تو پھر ایک دو دفعہ اس امید پر کہ اب نقل آجائیگی میں نے اپنی سروس بک کی نقل کا مطالبہ کیا جب میں قادیان تھا تو حضرت مولانا غلام حسن خاں صاحب نے اپنے تین لڑکوں عبدالعزیز ، عبد اللہ جان اور عبدالحمید کو پڑھنے کے لئے قادیان بھیجا تھا اور یہ تینوں کچھ عرصہ میرے پاس ہی رہے اس طرح ان سے میرے بہت پرانے تعلقات تھے۔حضرت مولانا مجھے بچوں کی طرح سمجھتے تھے۔اور آخر عمر تک ان کا میرے ساتھ ایسا ہی سلوک رہا۔چنانچہ حضرت میرزا بشیر احمد صاحب کی زبانی ایک دفعہ مجھے معلوم ہوا کہ اپنی مرض الموت کے ایام میں میاں صاحب کو مولانا صاحب نے فرمایا تھا کہ فقیر اللہ کا خیال رکھنا ان دنوں میرا احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے تعلق تھا۔لیکن مولوی عبد اللہ جان صاحب کو لکھنے کے باوجود بھی سروس بک کی نقل نہ آئی مگر میں بھی نقل مانگتا رہا۔آخر جب مولوی عبد اللہ جان صاحب دوبارہ انجمن کی ملازمت میں مولانا صدر الدین صاحب کے پرسنل اسٹنٹ بن کر آئے تو میں نے پھر ان کو لکھا اور غالباً ان کی کوشش سے مجھے ۶ جون ۱۹۵۹ء کو دفتر سیکرٹری احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے سروس بک کی مختصر سی نقل ملی۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یکم اکتو بر ۱۹۱۴ء کو میری ملازمت انجمن میں شروع ہوئی۔اور یکم نومبر ۱۹۴۳ء کو ختم ہوئی یعنی ۲۹ سال میں نے انجمن کے ماتحت کام کیا۔لاہور میں آجانے کے بعد صرف میں اکیلا انجمن کا سارا کام کرتا تھا۔یہاں میں نے انجمن کے سب عہدوں پر کام کیا میجر اخبار۔مینجر مطبع۔پریس کیپر۔سیکرٹری۔محاسب - خزانچی۔آڈیٹر مہتم تصنیفات گویا انجمن کے ہر ایک چھوٹے سے بڑے عہدے تک خود کام کیا اور دوسرے محرروں کو کام سکھایا۔احمد یہ بلڈنگس کی مسجد کا امام بھی میں ہی تھا۔پانچوں وقت نماز پڑھاتا۔جب میں مسلم ٹاؤن گیا تو یہاں بھی مسجد کا امام مجھے مقرر کیا گیا۔گویا احمد یہ بلڈنگس میں اور مسلم ٹاؤن میں بھی میرا سارا وقت مصروفیت کا گذرا۔شروع شروع میں مولوی محمد علی نقل سروس بک سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ سپر نٹنڈنٹ دفاتر قریباً چھ سال تک مقر ر ر ہے بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر