اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 500 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 500

500 (۱۳۰) ڈرتے ڈرتے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں تحریر کی حضور نے یہ تعبیر فرمائی کہ آپ کے والد صاحب مخلص ہیں اور مخلص ہی رہیں گے۔منشی کظیم الرحمن صاحب ایک اور ر دیا تحریر کرتے ہیں کہ سندھ میں جہاں میں بطور او ورسیئر کام کرتا تھا۔حضرت والد صاحب کی شدید علالت کی اطلاع آپ کی وفات سے قریباً ڈیڑھ سال پہلے ملی۔میں نے اہل وعیال سے مل کر آپ کی صحت کے لئے دعا کی اسی اثناء میں میں نے دیکھا کہ ایک وسیع میدان میں جس کی کوئی حد معلوم نہیں ہوتی۔جنتوں کا ایک بہت بڑا اور بار لگا ہوا ہے اس میں ایک طرف شہ نشین پر تین نشستیں ہیں جن پر اللہ تعالیٰ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رونق افروز ہیں۔درباری ان تینوں کی طرف منہ کئے بیٹھے ہیں میں درباریوں میں سے گذر کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور والد صاحب کی علالت کا ذکر کر کے عرض کیا کہ آپ اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت کے لئے سفارش کر دیں۔اس پر حضور نے اللہ تعالیٰ کی طرف منہ کر کے عرض کیا تو جواب ملا کہ اچھا یہ جواب میں اپنے کانوں سے سنا اور پھر غنودگی جاتی رہی۔غنودگی دور ہونے کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ میں اسی طرح مع اہل وعیال دعا میں مصروف ہوں پھر دعا کرتے کرتے ویسی ہی غنودگی طاری ہو گئی جس میں نے وہی دربار لگا ہوا دیکھا پھر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں والد صاحب کی بیماری کا ذکر کر کے صحت کے لئے سفارش کرنے کی درخواست کی۔اس پر حضور نے شہادت کی انگلی سے اپنے دائیں طرف اشارہ فرمایا اشارہ ہوتے ہی والد صاحب سفید لباس پہنے اٹھ کھڑے ہوئے۔پھر حضور نے دوسری طرف اشارہ کیا تو ماموں حضرت منشی ظفر احمد صاحب قبلہ رخ کھڑے ہوئے۔مجھے یہ بتلایا گیا کہ موجودہ علالت سے والد صاحب صحت یاب ہو جائیں گے لیکن اس کے بعد جو تکلیف ہوگی اس سے وہ جانبر نہ ہوں گے اور یہ کہ یہ دونوں بزرگ جنتی ہیں پھر ہماری دعاختم ہوگئی۔میں نے یہ بات سب کو بقیہ حاشیہ سابقہ تجربہ سے ظاہر ہے کہ عمر کے بارے بعض دفعہ شدید سہو ہو جاتا ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی عمر کے بارے مختلف اندازے لکھے ہیں حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کو اپنی عمر کے بارے اندازے میں بھی سہو تھا۔آپ کے فرزند شیخ عبدالرحمن صاحب والد صاحب کی عمر بوقت بہتر سال بتلاتے ہیں اور حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر (امیر جماعت وضلع فیصل آباد ) ان کی عمر ستر سال تحریر کرتے ہیں (اصحاب احمد جلد چہارم (طبع سوم) صفحہ ۸) اٹھاون انسٹھ اور ستر بہتر سال میں بڑا فرق ہے۔دیکھنے والے قریبی رشتہ دار بالعموم صحیح اندازہ کرتے ہیں سو خاکسار کے نزدیک شیخ عبدالرحمن صاحب اور حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے اندازے ملتے جلتے اور درست معلوم ہوتے ہیں۔