اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 482 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 482

482 سب سے پہلے میں ہی امتحان میں ڈالا جاؤں گا۔اور ناکام رہوں گا۔اس نے منظور نہ کیا اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ابھی قوم کی حالت اس حد تک نہیں پہنچی اس تجویز کو مستر د کر دیا۔اس کے بعد آپ نے قوم کے اس معاملہ میں مداخلت نہیں فرمائی البتہ قوم کو اس طرف متوجہ فرماتے رہے اور قوم نے بھی اس طرف قدم بڑھایا۔البتہ جو ارادہ رجسٹر بنوانے کا تھا۔اس کو آپ نے ملتوی فرما دیا۔منشی صاحب نے ایک اور مضمون میں احباب کو توجہ دلائی کہ ابتدائے اسلام کا طریق اختیار کر کے برادری اور قومیت کا لحاظ ر کھے بغیر ہمیں رشتے کرنے چاہئیں کیونکہ بعض دفعہ صرف ایک شخص ہی برادری میں احمدی ہوتا ہے جسے اپنی برادری میں رشتہ میسر نہیں آسکتا۔کچھ عرصہ بعد یہ مشکلات رفع ہو جائیں گی۔الفضل ۱۸/ نومبر ۱۹۱۶ء ( صفحه ۹) حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نے خاکسار مؤلف کو یہ روایت سنائی تھی۔اور فرمایا تھا کہ اس شخص نے حضور کی بات نہ مانی اور نا راضگی مول لی۔نتیجہ وہ خود اور اس کی اولاد کا ایک حصہ خلافت ثانیہ کو قبول کرنے سے الگ رہا اور غیر مبائعین میں شامل ہو گیا۔بھائی جی نے فریقین کے اسماء بھی خاکسار کو بتائے تھے۔لیکن شائع کرنے سے منع کیا تھا۔الفضل ۲۲/ ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۶ء (صفحہ ۱۱و۱۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہ عنوان ” اپنی جماعت کے لئے ضروری اشتہار ۷ جون ۱۸۹۸ء کو یہ اعلان فرمایا کہ ”ہماری جماعت کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔اور عنقریب لاکھوں تک پہنچنے والی ہے قرین مصلحت ہے کہ احباب جماعت کے باہمی اتحاد کو بڑھانے کے لئے اور بداثر اور بد نتائج سے محفوظ رکھنے کے لئے ان کی اولاد کے نکاحوں کا احسن انتظام کا جائے کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ لوگ مخالف مولویوں کے زیر سایہ تعصب اور عناد کیا جائے کیونکہ ظاہر ہے کہ جو لوگ مخالف مولویں کے زیر سایہ تعصب اور رعناد وحدانت کے کمال کو پہنچ گئے ہیں۔ان سے ہماری جماعت کے نئے رشتے ناممکن ہو گئے ہیں مال ، دولت علم ، فضلیت ، خاندان اور خداترسی میں سبقت رکھنے والے افراد ہماری جماعت میں بکثرت موجود ہیں۔اور ہر سلامی قوم کے افراد موجود ہیں سو ہمیں ضرورت نہیں کہ لوگ ہمیں کافر و دجال کہتے ہیں۔یا ایسا کہنے والوں کے ثناء خوار اور تابع ہیں۔ہماری جماعت ان سے نئے تعلق پیدا کر کے۔” (سو) ”میں نے انتظام کیا ہے کہ آئیندہ خاص میرے ہاتھ میں مستور (باقی حاشیہ اگلے صفحہ پر )