اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 402 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 402

402 حضور تشریف فرما تھے۔دیر تک باتیں فرماتے رہے۔پھر خاموش ہو گئے۔پھر فرمایا کہ مجھے اس وقت الہام ہوا ہے وہ الہام اب مجھے یاد نہیں رہا اس وقت میں ( نے) دیکھا کہ آپ نے آنکھیں بند کر لی تھیں اور دیوار سے تکیہ لگایا ہوا تھا۔غنودگی کی مانند حالت معلوم ہوئی تھی۔” (جب حضور بیمار ہوتے ) تو آپ کئی کئی دن تک مسجد میں تشریف نہیں لا سکتے تھے اور جس دن بعد صحت مسجد میں تشریف لاتے تھے۔حضور کا چہرہ سرخ (ہوتا) اور ایک ہیبت معلوم ہوتی تھی۔ایام علالت میں الہام زیادہ ہوتے تھے۔( قلمی کا پی ۶۶-۶۷) حضور کی دُعا سے طاعون سے حفاظت حضور علیہ السلام کو طاعون کا نشان دیا گیا تھا اس کے متعلق حضور رقم فرماتے ہیں: وہ طاعون سخت بر بادی بخش ہے جس کا نام طاعون جارف ہے یعنی جھاڑو دینے والی جس سے لوگ جابجا بھاگتے ہیں۔اور کتوں کی طرح مرتے ہیں۔(۵۵)،، خدا نے چاہا ہے کہ اس زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک آسمانی رحمت کا نشان دکھاوے۔سواس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تو اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیوار کے اندر ہوگا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور بچے تقوی سے تجھ میں محو ہو جائے گا وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے۔(۵۶) وہ عجیب قادر ہے اور اس کی پاک قدرتیں عجیب ہیں ایک طرف نادان مخالفوں کو اپنے دوستوں پر کتوں کی طرح مسلط کر دیتا ہے۔اور ایک طرف فرشتوں کو حکم کرتا ہے کہ ان کی خدمت کریں۔ایسا ہی جب دنیا پر اس کا غضب مستولی ہوتا ہے۔اور اس کا قہر ظالموں پر جوش مارتا ہے تو اس کی آنکھ اس کے خاص لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔(۵۷) إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِی الدَّار یعنی ہر ایک جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے۔میں اس کو بچاؤں گا۔اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک وخشت کے گھر میں بود و باش رکھتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں میرے روحانی گھر میں داخل ہیں۔(۵۸) اس نے مجھے چمکتے ہوئے نشانوں کے ساتھ بھیجا ہے۔از انجملہ ایک طاعون بھی نشان ہے۔پس جو شخص مجھ سے کچی بیعت کرتا ہے اور بچے دل سے میرا پیر و بنتا ہے۔اور میری اطاعت میں محو ہو کر اپنے تمام ارادوں کو چھوڑتا ہے۔وہی ہے جو ان آفتوں کے دنوں میں میری روح اس کی شفاعت کرے گی سواے دے تمام لوگو! جو