اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 471 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 471

471 جلا دیا۔پھر ا۷۴ ہجری میں پھر منارہ تیار کیا گیا جو آگ لگنے سے مع جامع اموی جل گیا۔”سواب یہ تیسری مرتبہ ہے اور خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو موقع دیا ہے کہ اس ثواب کو حاصل کریں۔جو شخص اس ثواب کو حاصل کرے گا وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ہمارے انصار میں سے ہوگا۔میرا نور قلب مجھے اس وقت اس بات کی طرف تحریک کرتا ہے جو ایسے مبارک کام کے لئے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی پوری ہوتی ہے اپنی مخلص جماعت کو اس مالی مدد کی تکلیف دوں جو مومن کے لئے جنت کو واجب کرتا ہے۔پس میں اسی غرض سے چند مخلصین کے نام۔۔لکھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک ان میں سے کم سے کم ایک سورو پید اس عظیم الشان کام کے لئے پیش کرے۔سوائے مخلصو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو قوت بخشے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو ثواب حاصل کرنے اور امتحان میں صادق نکنے کا یہ موقع دیا ہے۔مال سے محبت مت کرو کیونکہ وہ وقت آتا ہے کہ اگر تم مال کو نہیں چھوڑتے تو وہ تمہیں چھوڑ دے گا۔مسیح موعود کے لئے دو پیشگوئیاں تھیں۔ایک کسوف و خسوف کا رمضان کی مقررہ تاریخوں میں ہونا جس میں انسانی ہاتھ کا دخل نہیں، یہ پوری ہو چکی۔دوسری جس میں انسانی ہاتھ کا دخل ہے یہ منارہ کا تیار کرنا ہے۔مسیح موعود کا حقیقی نزول یعنی ہدایت اور برکات کی روشنی کا دنیا میں پھیلنا یہ اسی پر موقوف ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو یعنی منارہ طیار ہو لفظ نازل ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بغیر وسیلہ انسانی اسباب کے آسمان سے ایک قوت نازل ہوگی جو دلوں کو حق کی طرف پھیرے گی۔اور مراد اس سے انتشار روحانیت اور بارش انوار و برکات ہے۔سوا بتداء سے یہ مقدر ہے کہ حقیقت مسیحیہ کا نزول جونور اور یقین کے رنگ میں دلوں کو خدا کی طرف پھیرے گا منارہ کی طیاری کے بعد ہوگا۔بیہ جولکھا ہے کہ منارہ کے قریب مسیح کا نزول ہو گا۔اس کے معنوں میں یہ بات داخل ہے کہ اسی زمانہ میں جبکہ منارہ طیار ہو جائے گا مسیحی برکات کا زور وشور سے ظہور بروز ہو گا اور اسی ظهور و بروز کو نزول کے لفظ سے بیان کیا گیا ہے جن کے نام منارہ پر لکھے جائیں گے وہ) زمانہ دراز تک بطور کتبہ کے منارہ پر کندہ رہیں گے جو آئندہ آنے والی نسلوں کو دعا کا موقع دیتے رہیں گے۔فہرست چندہ دہندگان میں چھہتر نمبر پر آپ کا نام نامی منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور- کپورتھلہ“ مرقوم ہے۔* منارۃ اُسیح پر آپ کا نام یوں درج ہے :- ر مجموع اشتہارات جلد دوم صحه ۳۲ تا۴۲۶ اشتهار به عنوان ” اپنی جماعت کے خاص گروہ کے لئے منارہ مسیح