اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 468 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 468

468 - مايشاء وهو على كُلّ شيءٍ قدير ـ ،، (۹۴) منشی حبیب الرحمن صاحب نے اس تحریک کے بغیر اور اس سے قریباً پانچ ماہ پہلے دس رسالے منگوا کر مفت تقسیم کئے۔چنانچہ حضرت اقدس آپ کو تحریر فرماتے ہیں :- مشفقی محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محبت نامہ پہونچ کر آپ کے ترددات کا حال معلوم کر کے بہت غم ہؤا۔دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو تمام ترددات سے مخلصی عطا فرما دے۔آپ نے بہت ثواب کا کام کیا کہ دس رسالے مفت تقسیم کئے۔جزاکم اللہ - اب عنقریب انشاء اللہ رسالہ دافع الوساوس“ بھی شائع ہو جائے گا۔میں یقینا کہتا ہوں کہ آپ کی خواب نہایت عمدہ ہے۔منشی ظفر احمد (صاحب) جو موجود تھے اس سے مراد انشاءاللہ ظفر ہے۔یعنی فتح آپ کو ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۴ /جنوری ۱۸۹۲ء (۳) ترجمۃ القرآن کی خریداری۔حضرت مولانا نورالدین صاحب کے درس قرآن کو جمع کر کے ترجمۃ القرآن“ کو تیار کیا گیا تھا۔اور اس پر حضرت ممدوح نے کئی بار نظر ثانی فرمائی تھی۔(۹۵) ادارہ الحکم نے افادہ عام کے لئے اعلان کیا تھا کہ تین صد جلدوں کی خریداری کی اطلاع آنے پر اس کی طباعت شروع کی جائیگی اور جنوری ۱۹۰۰ء کے آغاز میں بتایا کہ چھ افراد کی طرف سے مزید آٹھ جلدوں کی خریداری کی اطلاع ملی ہے جن میں سے دو جلدوں کی خریداری منشی حبیب الرحمن صاحب نے قبول کی ہے۔اور اس وقت تک ستر جلدوں کی خریداری کی اطلاع ملی ہے۔(۲) تعمیر منارة امسیح۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ حضرت عیسی کا نزول ایک سفید منارہ کے پاس دمشق کے مشرق کی طرف ہوگا۔( صحیح مسلم ) مجد دصدی نم حضرت امام جلال مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم (مکتوب نمبر ۹ صفحه ۵۴۹۵۳ ) الحکم ۲۸ جنوری ۱۹۳۴ء (صفحہ ۷ کالم ☆ ۱) منشی ظفر احمد کے ساتھ ”صاحب“ کا لفظ صرف نقل بقلم منشی تنظیم الرحمن صاحب میں موجود ہے۔الحکم ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ء (صفحہ ۷) تین ماہ میں صرف ستر خریدار ملے۔جماعت کی مالی حالت کا اس سے اندازہ ہوتا ہے۔