اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 443 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 443

443 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جوتا جو آپ نے بھیجا نہایت عمدہ تھا۔صرف اس قدر فرق تھا کہ وہ کچھ مردانہ قطع تھی۔دوسرے جیسا کہ زنانہ جوتیاں ہوا کرتی ہیں نازک کا حصہ انچان کم ہے اور بقدر ایک جو اس پہلی جوتی کے چھوٹی ہے اور اس لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱۹ را کتوبر ۱۸۹۴ء * حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اس مکتوب کے بعد ایک نوٹ میں رقم فرماتے ہیں کہ بقیہ حاشیہ: پیش ہوتی تھیں ان میں کانٹ چھانٹ نہیں ہوتی تھی خاکسار جب پرائیویٹ سیکرٹری تھا تو خاکسار نے یہ رپورٹیں دیکھی تھیں۔منشی صاحب کے اس مسودہ میں حضرت اقدس کے اس مکتوب کا چہ بہ (عکس) منشی بھی ہے۔چونکہ چر بہ اتارنے کا فن الگ ہے اور کاتب کے پیشہ سے تعلق رکھتا ہے۔اس لئے منشی صاحب والے چمہ بہ اور الحکم میں شائع شدہ چہ یہ میں نمایاں فرق ہے۔ان کوائف کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے۔کہ الحکم کے ادارہ نے چہ بہ کو اصل مکتوب سے اتر وایا ہوگا اور اس کی وجہ یہ بھی ممکن ہے ہوئی ہو کہ اس مسودہ میں اس عکس کے ساتھ منشی صاحب نے اپنی یہ رائے تحریر کی ہے۔جو الحکم میں درجہ نہیں کی گئی کہ صاف طور پر عکس نہیں آسکا سیاہی اڑی ہوئی ہے۔“ غیر ماہرفن غیر کاتب کے اپنے خیال کا پر تو بھی چہ بہ پر پڑتا ہے اور اس مکتوب کے چہ بہ پرمنشی صاحب کے خیال کا اثر نظر آتا ہے۔مکتوب نمبر ۱۰/۶ ( صفحه ۵۶) مکتوب کے اوپر کے نمبر کا مطلب ہے کہ اس کتاب میں اس سے پہلے چودہ مکتوبات درج ہو چکے ہیں اور نچلے نمبر کا مطلب ہے کہ اس مکتوب الیہ کے نام یہ چھٹا مکتوب ہے اوپر کا نمبر ۱۳ کے بعد ۱۴ چاہیے تھا۔لیکن یہاں سہو ہوا ہے اوپر کا نمبر ۹ سے شروع ہو کر یہ چھٹا مکتوب ۴ ابنتا ہے۔