اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 287 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 287

287 بسم الله الرحمن الرحيم احباب کپورتھلہ فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرے ساتھ ہوں گے۔فرمایا حضرت مصلح موعود (رضی اللہ عنہ ) نے : احباب کپورتھلہ بفضلہ تعالیٰ بڑے بڑے ابتلاء میں محفوظ رہے اور انہوں نے اپنے اندر عشق پیدا کیا۔اُن کا یہی اخلاص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہاں کھینچ کر لے گیا اور حضرت اُم المومنین کو اور مجھے بھی (۱۹۰۹ء میں ) انبیاء کی صحبت وقرب حاصل کرنے والے خلفاء کے بعد دوسرے درجہ پر امن وسکون کا باعث ہوتے ہیں۔ان کی قدر کرو اور ان کے نقش قدم پر چلو۔منشی حبیب الرحمن صاحب حضرت اقدس کے پرانے مخلصین وسابقین میں سے تھے۔جماعتیں ان کا جنازہ پڑھیں تو موجب رضائے الہی ہوگا۔☆ فرمایا حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے : احباب کپورتھلہ کی ملاقات کے وقت حضرت اقدس کا ان گفتگو نرالا ہوتا تھا۔وہ تمہارے ساتھ بے تکلف تھے اور تمہاری ناز برداری کرتے تھے۔