اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 195 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 195

195 بیعت شیخ جھنڈا صاحب:۔محترم شیخ جھنڈا صاحب ولد شیخ چراغ الدین نے اپنے بیٹے کی بیعت کے قریباً ڈیڑھ سال بعد ۱۹۰۵ء میں حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کے دست مبارک پر بیعت کی۔اس وقت وہ اکیلے بیعت کنندہ تھے آپ بعمر تریسٹھ برس فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں حضرت مسیح موعود کے قدموں میں حضور والی چار دیواری کے باہر مدفون ہیں۔یہ طغلوالہ کے دیگر صحابہ :۔خاکسار کے استفسار پر مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب طغل والہ کے دیگر ذیل صحابہ کے اسماء بتائے ہیں :۔(۱) شیخ نور محمد صاحب ولد بڈھا قوم شیخ میرے بعد غالباً ۱۹۰۷ء میں احمدی ہوئے اور خلافت اُولیٰ میں طغلوالہ میں وفات پائی۔(۲) بابا جیون صاحب۔(۳) قا در بخش صاحب۔دفتر مجلس ار پرداز بہشتی مقبرہ ربوہ کے ذریعہ ذیل کی کو الف مرحوم کے فائل سے حاصل ہوئے نمبر وصیت ۳۹۶ مورخہ ۱۴/۴/۱۰۔یہ وصیت ان کی وفات پر ۱۴ اپریل ۱۹۱۰ء کو ان کے پر شیخ رحمت اللہ صاحب نے لکھ کر دی تھی مرحوم کی جائیداد بعد وفات چودہ صد ثابت ہوئی تھی جس کا دسواں حصہ انہوں نے ادا کیا تھا تاریخ بیعت اس میں درج نہیں۔سالانہ رپورٹ صدر انجمن احمد یہ ۱۰۔۱۹۰۹ء میں جو ایک اور صاحب اور آپ کے متعلق یہ مرقوم ہے اور شیخ جھنڈا اسکنہ طغلوالہ کی وصایا پوری ہو چکی ہیں مر مقبرہ میں دفن نہیں ہوئے دونوں دوسری جگہ دفن ہیں۔“ (صفحہ ۳)