اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 67 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 67

67 تعمیر مکان۔خدمات سلسلہ اور لٹریچر میں ذکر :۔قادیان میں تعمیر مکانات ”وَسَعُ مَكَانَگ‘‘ (17) کے الہامی ارشاد کی تعمیل ہے۔بلکہ قادیان سے باہر بھی ان عمارات کی تعمیر جن کا مقصد اعلائے کلمۃ اللہ ہے رسالہ تفخیذ الاذہان میں مرقوم ہے منشی عبدالرحیم صاحب محرر تشحید بھرتی ڈلوانے کا کام شروع کر چکے ہیں منشی صاحب نو مسلم ہیں تنخواہ تو معمولی گزارہ کے لئے بمشکل کافی ہے ان کی کفایت شعاری قابل قدر ہے کہ بھرتی کے لئے کچھ روپیہ اپنی وجہ کفایت سے بچالیا ہے۔" ( 18 ) * آپ کو تشحیذ الاذہان کے بعد نظارت امور عامہ اور نظارت بیت المال میں کام کرنے کی توفیق ملی اور بیت المال ہی سے جبکہ آپ ہیڈ کلرک تھے سبکدوش ہوئے۔مالی خدمات : الفضل میں اعلان ہوا کہ علاقہ ارتداد ملکانہ میں عیدالاضحی کے موقع پر بکروں کی قربانی کی جانی مناسب ہے قیمت فی بکر اچھ روپے ہے۔چنانچہ ایک ہفتہ کے اندر دوصد سولہ قربانیوں کی قیمت بارہ صد چھیانوے روپے وہاں پہنچ گئے اور اس کا وہاں خوشگوار اثر ہوا ایک قربانی کی رقم منشی عبدالرحیم صاحب ( کارکن۔ناقل ) تعلیم وتربیت کی طرف سے ادا ہوئی۔آپ کو تحریک جدید کے دور اول کے مجاہدین میں شامل ہونے کا موقع ملا۔آپ نے قریباً ایک صدانتالیس روپے چندہ دیا۔(19) بقیہ حاشیہ :۔حضرت خلیفہ المسیح اول کے عہد میں (قادیان کی) ڈھاب میں ڈوب گیا تھا۔ایک اخیافی بہن مسماۃ رحمت بی بی زندہ ہیں جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی کی رضاعی بہن ہیں اور اس وقت چک ۹۶ گ ب تحصیل جڑانوالہ (ضلع لائل پور ) میں رہتی ہیں۔خاکسار مئولف کے استفسار پر حضرت ممدوح رقم فرماتے ہیں ”سلطان بی بی صاحبہ مرحومہ میری رضاعی والدہ تھیں (میری رضاعی ماؤں کی تعداد سات ہے ) مگر اس وقت ان کے خاوند ایک صاحب تھے جو فوت ہو گئے اور ان کے بعد ان کی شادی کرم داد صاحب کے ساتھ ہوئی رحمت بی بی میری رضاعی بہن ہیں وہ کرم داد صاحب کی اہلیہ ہیں“ ہ معلوم ہوتا ہے کہ قادیان گائیڈ کی اشاعت ( ۲۵ دسمبر ۱۹۲۰ء) تک ابھی آپ مکان نہیں تعمیر کر سکے تھے تبھی اس میں دار الفضل والی فہرست میں آپ کے مکان کا ذکر نہیں نو مسلم احباب مقیم قادیان میں آپ کا نام درج ہے (صفحہ ۹۴ ) اور کلرک نظارت امور عامہ ہونے کا بھی ذکر ہے (صفہ ۹۵،۹۴)