اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 466 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 466

466 بعدہ انتیس چندہ دہندگان کے اسماء مع تفصیل چندہ درج کئے گئے ہیں ان میں منشی حبیب الرحمن صاحب“ کا ماہوار چندہ نصف روپیہ شامل ہے اس چندہ کا سالانہ میزانا پانصد چہتر روپے کچھ آنے اور ماہوار اڑتالیس روپے اور چند پائی بنتا ہے۔ایسی عظیم آسمانی مہم کے ایسے غریبانہ آغاز کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شرف قبول بخشا۔اور اس سلسلہ کو ایک عظیم تناور درخت بنادیا - فالحمد لله على ذلک (۲) حضرت اقدس کی خوشنودی ایک رسالہ کی اشاعت پر۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس قدر اموال کی ضرورت اشاعت حق کے لئے تھی اور جو اس میں مدد کرتے تھے۔ان کا یہ کام کیسا باعث ثواب تھا حضور کے اس اشتہار سے ظاہر ہے جس کا عنوان ہے۔ضروری گذارش ان با ہمت دوستوں کی خدمت میں جو کسی قدر رامداد امور دین کے لئے مقدرت رکھتے ہیں اے مرداں بکواشید و برئے حق بجوشید اگر چہ پہلے ہی سے میرے مخلص احباب للہی خدمت میں اس قدر مصروف ہیں کہ میں شکر ادا نہیں کر سکتا اور دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم ان کو ان تمام خدمات کا دونوں جہانوں میں زیادہ سے زیادہ اجر بخشے۔لیکن اس وقت خاص طور پر توجہ دلانے کے لئے یہ امر پیش آیا ہے کہ آگے تو ہمارے صرف بیرونی مخالف تھے اور فقط بیرونی مخالفت کی ہمیں فکر تھی اور اب وہ لوگ بھی جو مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں بلکہ مولوی اور فقیہ کہلاتے ہیں، سخت مخالف ہو گئے ہیں یہاں تک کہ وہ عوام کو ہماری کتابوں کے خرید نے بلکہ پڑھنے سے منع کرتے اور روکتے ہیں اس لئے ایسی دقتیں پیش آگئی ہیں جو بظاہر ہیبت ناک معلوم ہوتی ہیں۔لیکن اگر ہماری جماعت ست حاشیہ سابقہ : ازالہ اوہام حصہ دوم طبع اوّل (صفحہ ۷۶۸ تا ۸۱۹ و ۸۲۴۱۸۲۳) ان انتیس احباب کا چندہ بعض کا ماہوار اور بعض کا سالانہ درج ہے ان میں سے پانچ کپورتھلہ کے ہیں سب کا ماہوار حساب خلاصہ یوں بنتا ہے:۔ماہوار چنده تعداد افراد ماہوار چنده تعداد افراد (۱) ایک آنہ چار پائی رو (۷) ایک روپیہ آٹھ (۲) دو آنے (۸) دورو پیه چار (۳) دو آنے آٹھ پائی تین (۹) تین روپیه ایک (۴) ساڑھے تین آنہ ایک (۱۰) پانچ روپیه (۵) چار آنے (۶) آٹھ آنے دو (۱۱) ہیں روپیہ