اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 421 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 421

421 اس نے کہا کہ میں نے تو کوئی وعدہ نہیں کیا۔اگر میں نے جھوٹ بولا ہے تو مجھ پر عذاب نازل ہو۔میرا فرزند مرجائے ، میری بیوی مرجائے۔تب میں نے اس سے کہا کہ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یکطرفہ مباہلہ کر لیا ہے۔اب تم ایک سال تک اس کے نتیجہ کا انتظار کرو۔چنانچہ اس اثناء میں ڈاکٹر مذکورالیسا سخت بیمار ہوا کہ اس کے بچنے کی کوئی امید باقی نہیں رہی۔وہ اچھا تو ہو گیا مگر کانوں سے قطعی بہرہ ہو گیا۔اس کا لڑ کا بھی فوت ہو گیا اور آئندہ کے لئے نسل بھی قطع ہوگئی۔(۷۸) (۴) کپورتھلہ کی مسجد کا فیصلہ ہو گیا وو اس عنوان کے تحت مرقوم ہے: خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے جب آتی۔۔۔کپور تھلہ میں احمدیوں کی ایک مسجد کے متعلق عرصہ سے عدالت کپورتھلہ میں مقدمہ چلا آتا تھا۔وہ مقدمہ آخر لالہ ہری کشن داس صاحب بی۔اے نائب عدالتی کی عدالت سے فیصلہ ہو گیا جس کی نقل ذیل میں درج کرتا ہوں۔لالہ صاحب نے جس قابلیت اور انصاف پسندی کے ساتھ یہ فیصلہ لکھا ہے وہ ان کے فیصلہ کے پڑھنے سے معلوم ہو جائے گا۔میں صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے مخالف مسلمان اس فیصلہ کو پڑھیں۔ایک ہندو حج تو اس نتیجہ پر آ جاتا ہے کہ احمدی مسلمان ہیں ، کافر نہیں مگر ہمارے علماء اور سجادہ نشین صبر ہی نہیں کر سکتے۔جب تک اپنے ایک کمز ور بھائی کو کافر نہ کہہ لیں۔وسَلّمْ۔وو خدا کا شکر ہے کہ آخر اس مقدمہ میں بھی خدا تعالیٰ نے ہماری مدد کی اور تائید حق کا کھلا کھلا ثبوت نظر آیا۔۔۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک میں بڑی ہی ناسپاسی کروں گا اگر احمدی قوم کی طرف سے لالہ ہری کشن داس صاحب کا شکریہ ادا نہ کروں۔انہوں نے باوصفیکہ مدعا علیہم میں بڑے بڑے بارسوخ اور ریاست کے بعض عہدہ دار تھے اپنے کانشنس کا خون نہیں کیا اور بڑی جرأت اور دلیری کے ساتھ کسی اثر سے متاثر نہ ہو کر دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔(ایڈیٹر) و نمبر مقدمه تاریخ مرجوعه تاریخ فیصلہ