اصحاب احمد (جلد 10) — Page 22
22 مرحوم سے پچاس روپے میں نے چھ ماہ کے وعدہ پر قرض لئے اور ایک جوڑا کپڑوں کا اور کچھ زیور مولانا موصوف کی معرفت بنوایا گیا۔اس طرح آٹھ دس دن کے قریب جہلم ٹھہرا رہا۔ان ایام میں مجھے بہت تکلیف بھی ہوئی کیونکہ ان دنوں مرزا صاحب مرحوم کے والد مرزا نیاز بیگ صاحب بھی جہلم ہی میں تھے جب میں نے مرزا صاحب سے روپے قرض مانگے تو مرزا صاحب نے غالباً والد صاحب کے ایماء پر پہلے انکار کر دیا جس سے مجھے بڑا صدمہ ہوا۔کیونکہ مرزا صاحب سے مجھے انکار کی توقع نہ تھی اور جہلم میں اور کوئی شخص میرا واقف بھی نہ تھا آخر حضرت مولانا برہان الدین صاحب کی سفارش پر مرزا صاحب نے یہ رقم دیدی اور وسط ستمبر میں ہماری شادی ہو گئی۔ایک دن جہلم رہ کر ہم واپس قادیان آگئے اور غالباً تین روپے ماہوار کرایہ پر مکان لے لیا۔ابھی شادی کو قریباً ایک ماہ ہی ہوا تھا کہ ایک دن حضرت میر ناصر نواب صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ حضرت صاحب آپ پر بہت ناراض ہو رہے ہیں کہ آپ مرزا یعقوب بیگ صاحب سے پچاس روپے حضرت صاحب کو دینے کے لئے لائے تھے جو ابتک آپ نے نہیں دیئے۔مجھے یہ سن کر بڑا رنج ہوا میں نے بتایا کہ میں تو ان سے چھ ماہ کے وعدہ پر رقم قرض لے کر آیا ہوں۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحب کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔آپ ساری بات حضرت صاحب کی خدمت میں بیان کر دیں اور مرزا یعقوب بیگ صاحب سے بھی دریافت کیا جاسکتا ہے اسبارہ میں مزید مجھے کچھ معلوم نہیں ہوا البتہ اس کے جلد ہی بعد یہ رقم میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کر دی۔جیومیٹری پڑھانا : ۱۹۰۱ء میں تعلیم الاسلام سکول کو ہائی سکول کر دیا گیا اور میں اعلیٰ جماعتوں کو ریاضی پڑھایا کرتا۔جو انہی دنوں میں جیومیٹری بجائے اقلیدس کے مدارس میں جاری کی گئی۔میں نے اقلیدس ہی پڑھی ابتدا میں مدرسہ تعلیم الاسلام پرائمری تک کھولا گیا ۱۸۹۸ء میں مڈل کی جماعتیں اور فروری ۱۹۰۰ء میں ہائی سکول کی پہلی اور مارچ ۱۹۰۱ء میں دوسری جماعت کھولی گئی مڈل کے ہیڈ ماسٹر عارضی طور پر مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم مقرر ہوئے۔یہ مفصل حالات رقم کرتے ہوئے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رقم فرماتے ہیں۔( مرزا صاحب) کے لاہور چلا جانے کے بعد ماسٹر فقیر اللہ صاحب ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے جو کہ اب دفتر میگزین کے نائب ناظم مقر ر کئے گئے ہیں ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے فروری ۱۸۹۹ء تک مدرسہ کی ہیڈ ماسٹری کا کام کیا اسکے بعد مولوی شیر علی صاحب بی اے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے“ (8) تھی۔Instruements کا استعمال قطعا نہیں جانتا تھا مگر میں نے جیومیٹری پڑھانی شروع کر دی کتاب کی