اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 266 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 266

266 ایک سوال ہوا کہ قرآن مجید میں اسم اعظم کونسی آیت ہے۔حضور نے فرمایا کہ قرآن مجید کی ساری آیتیں اسم اعظم ہیں اور ہماری دعا رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ ( 110 ) بھی اسم اعظم ہے۔مولوی عبدالواحد صاحب بیان کرتے ہیں کہ احمدیوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے ڈرکا مقام ہے۔حضور نے ایک دفعہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن میں تم کو گواہ کے طور پر کھڑا کرونگا۔حضور نے فرمایا کیا ہی خوش قسمت وہ شخص ہے جس کی اچھی گواہی میں دے سکوں۔۶۱۔( از مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری )۔دسمبر ۱۹۰۶ ء کا واقعہ ہے کہ مہمانخانہ میں ایک وحدت وجودی آیا اور کہنے لگا کہ میرے دس اعتراض ہیں اگر وہ حل ہو گئے تو میں احمدی ہو جاؤں گا۔اور ہم نے بہت پوچھا کہو اعتراض کیا ہیں اس نے کہا صبح حضرت صاحب کو ہی بتلاؤں گا۔چنانچہ جب صبح حضور سیر کیلئے گاؤں بسر اواں کی طرف تشریف لے گئے اس وقت ہم خدام کوئی پندرہ ہیں ہمراہ تھے۔اور وہ شخص بھی ہمارے ساتھ تھا حضرت اقدس نے خود ہی ایک تقریر شروع کر دی جو واپس گھر آنے تک ختم ہوئی۔جب ہم مہمان خانہ میں واپس آئے اور ہم نے اسے کہا کہ اب تم ظہر کی نماز کے وقت ہی اگر حضور تشریف لائے تو دریافت کرو گے۔وہ کہنے لگا کہ میرے دس سوال ہی حضور کی تقریر سے حل ہو گئے ہیں۔اب تو میں ظہر کے وقت بیعت ہی کر لونگا۔(111) ۶۲۔( از مولانا صاحب موصوف )۔ایک سالانہ جلسہ پر شب دیگ جو خواجہ کمال الدین صاحب نے رات کو پکوائی ( آگ جلانے والے سو گئے اور دیگ ٹھنڈی ہونے کے باعث) کتوں نے چولہے سے گرا کر کچھ کھا لیا۔صبح اس بات میں اختلاف ہوا کہ بھنگی کو دینی جائز ہے یا نہیں۔میں بھی اس وقت وہاں کھڑا ہوا تھا۔فیصلہ یہ ہوا کہ حضرت صاحب سے دریافت کیا جائے۔چنانچہ حضور سے دریافت کیا گیا۔(حضور نے فرمایا۔شب دیگ کیا ہوتی ہے۔عرض کیا گیا کہ شاخم ہوتے ہیں جو ساری رات دیگ میں پکائے جاتے ہیں۔فرمایا اس میں کیا ہوتا ہے۔عرض کیا کہ بہت لذیز ہو جاتے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ تکلفات ہیں ) بھنگی کو اطلاع کر دینی چاہئے ( کہ یہ کتے کا بقیہ ہے ) پھر وہ لے لیتا ہے تو لے لے (اس کی مرضی )۔“ (112) ۶۳۔حضرت ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ولادت سے بیعت اور ہجرت قادیان اور ستمبر ۱۹۰۱ء میں شادی حی خطوط وحدانی والے الفاظ الحکم مورخہ ۲/۳۵/ ۲۸ سے زائد کئے ہیں۔آخر پر نوٹ ہے جو ایڈیٹر صاحب کی طرف سے ہو گا۔کہ اس زمانہ میں بھنگی مردار وغیرہ چیزیں کھا لیا کرتے تھے اس لئے کسی کو خیال ( آیا ) کہ بھنگی کھا لے۔