اصحاب احمد (جلد 10) — Page 237
237 کرتے ہوئے درخواست رخصت واپس لے لی۔آپ نے علاقہ میں خوب رسوخ پیدا کر لیا ہے اور مخالف انجمنیں بھی اپنے خرچ پر ہمارے مبلغوں کو بلانے لگی ہیں اور ایک جلسہ میں انجمن اسلامیہ نے آپ کو صدر بنایا۔متفرق خدمات اور لٹریچر میں ذکر :۔آپ موصی ہیں آپ نے تحریک جدید کے جہاد میں دفتر اول سے شرکت کی۔آپ کو بطور ممبر مجلس کار پرداز مصالح قبرستان بہشتی مقبرہ بھی خدمت کرنے کا موقع ملا۔آپ محلہ دار الفضل قادیان ( بشمول دار السعہ ) کے تین سال کے لئے امین منتخب ہوئے۔آپ کو سالانہ مشاورت میں بھی بعض دفعہ شمولیت کا موقع ملتا رہا ہے۔اسی طرح بعض دیگر خدمات کا بھی آپ کو موقع ملا۔آپ کے بعض مضامین بھی سلسلہ کے لٹریچر میں ہیں۔جملہ حملہ یہ اڑھائی کالم کا طویل مضمون ہے جو الفضل مورخہ ۳۱/۸/۲۸ میں شائع ہوا ہے۔احمد یہ گزٹ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۲۶ء میں ذکر ہے۔کہ باوجود شدید گرمی کے آپ نے سندھ میں ایک اور مبلغ کی معیت میں بہت سے دیہات کا دورہ کیا ( صفحہ ۹) رپورٹ نظارت دعوت وتبلیغ میں مرقوم ہے کہ آپ نے ایک اور مبلغ کی معیت میں سارے سندھ کا دورہ کیا۔اور ایک تبلیغی وفد مرکز سے آیا۔آپ نے ان کو لے کر تمام علاقہ سندھ میں کامیابی کے ساتھ دورہ کرایا۔اور جلسوں کو کا میاب بنایا (73) آپ کا وصیت نمبر ۴۶۴۲ مورخہ ۱۵/۱۱/۶ ہے آپ کی وصیت نمبرا کی ہے آپ نے اور آپ کی اہلیہ محترمہ نے دفتر اول کے جہاد تحریک جدید میں قریباً ایک ہزار اور آپ کی اولاد نے قریباً سوا تین ہزار روپیہ دیا۔( پانچ ہزار مجاہدین صفحہ ۱۱۸) میاں بیوی کے ایک سال کے چندہ کے جلد ادا کرنے کا ذکر الفضل بابت ۶ ۱۱/۲/۵ میں ہے (صفحہ ا کالم ۳) مجلس کار پرداز کا نمبر ہونا ( رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمد یہ بابت ۴۲ - ۱۹۴۱ء صفحہ ۶۷) دارالفضل قادیان کا امین منتخب ہونا۔الفضل ۱۷/۶/۴۴اصفهیم ) ۱۹۲۳ء کی مشاورت میں بطور مرکزی نمائندہ شریک ہوئے۔اور ۱۹۲۴ ء کی مشاورت کی سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ و انسداد وارتداده ملکانہ ) کے ممبر بھی بنائے گئے تھے۔(رپورٹ متعلقہ ) ریویو کے خریدار بنانے میں آپ نے مدددی۔( ریویوار دو بابت اپریل ۱۹۱۸ء صفحہ ۱۵۷) اس سال کا جلسہ جو مارچ 1919ء میں ہوا۔اس میں آپ نے مستورات میں تقریر کی۔( ریویوار دو بابت مارچ ۱۹۱۹ء صفحہ ۱۱۶ آپ کی اور آپ کے اقارب کی علالت وغیرہ کا ذکر الفضل ۱۶/۱/۵۷ ( صفحه ۱)، ۱۲/۱/۵۸ ( ص۱) ۲۷/۸/۵۸ ( ص۱)، ۱۳/۱۱/۵۸ صفحه۲)، ۲۳/۱۱/۵۸ (صفحه۱)، ۲۰/۱/۵۹ ( صفحه ۸)، ۱/۵۹/ ۲۸ (صفحه ۱)، ۷۲/۵۹ (صفحہ ۱) ۱۰/۵۹ ۱/۱۰/۵۹ ( صفحہ ۸) میں اور آپ کی طرف سے احمدیت کی ترقی کے لئے خصوصا تہجد میں دعاؤں کی تحریک الفضل بابت ۱۳/۱۰/۵۸ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر