اصحاب احمد (جلد 10) — Page 230
230 تھی وہ بھی جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئے۔مولانا صاحب بیان کرتے ہیں کہ اگلے روز یہ معلوم ہونے پر کہ مولوی محمد علی صاحب قادیان چھوڑ کر لا ہور جارہے ہیں۔حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے ہم تین اشخاص ان کو سمجھانے گئے۔اور حضور کا یہ پیغام دیا کہ آپ کو قادیان میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی نے جھوٹ کہا ہے میں تو دو چار روز کے لئے لاہور جارہا ہوں۔پھر حضور خود مولوی محمد علی صاحب کی کوٹھی پر گئے لیکن مولوی صاحب نے سلام کا جواب دینے اور حضور کی طرف متوجہ ہونے کی بجائے میاں بگا سے باتیں کرنی شروع کر دیں۔اس لئے حضور واپس آگئے اور مولوی صاحب راتوں رات قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ اور متعلقہ کتب لے کر لاہور چلے گئے۔ہم مولوی صدرالدین صاحب کو سمجھانے بھی گئے لیکن انہوں نے کہا کہ اب تو ہم جارہے ہیں اور ہمارے ذریعہ ہی چندہ آتا تھا۔اب یہاں عیسائی آئیں گے اور اپنا مشن چلائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے حضور کی عجیب نصرت فرمائی۔حضور نے بارہ ہزار روپیہ چندہ کی تحریک کی قادیان کی غریب جماعت نے عجیب نمونہ دکھایا۔تین ہزار اپنے ذمہ لیا۔دو ہزار کے وعدے نصف گھنٹے میں پیش کر دیئے۔اور ارادہ کیا کہ بارہ ہزار ضلع گورداسپور کی طرف سے پیش ہو۔خواتین نے بھی غیر معمولی حصہ لیا۔(69) مولا نا بقا پوری صاحب کو حضور نے فرمایا۔کہ آپ کو علاقہ سرگودھا سے آئے دس بارہ روز ہو گئے ہیں اور وہاں لائل پوری شیخوں کا اثر بھی ہے۔اس لئے آپ وہاں جائیں اور کمزور اور متردد طبائع کو دلائل اور دعاؤں سے سہارا دیں چنا نچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سوائے ایک گھرانہ کے جو شیخوں کا تھا۔باقی سب نے بیعت کر لی۔خلافت کے متعلق گیارہ وزنی شبہات کے شافی جواب مولانا صاحب نے رقم کئے (الفضل ۳/۴/۱۴ ، صفحہ ۸،۷) آپ اس وقت سیکرٹری انجمن احمد یہ نمبر۹۹ شمالی علاقہ سرگودھا “ تھے۔۱۵/۳/۱۴ کو قریباً پون صد ا حباب کی طرف سے حضرت خلیفہ اول کی وفات ،حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے انتخاب کا ذکر کر کے احباب کو بیعت کرنے کی تلقین کی گئی۔اس میں بھی آپ کا نمبر بطور سیکرٹری انجمن احمد یہ چک ۹ سرگودھا درج ہے۔(الفضل ۳/۱۴/ ۱۸ صفحہ ۱۶) معلوم ہوتا ہے ۹۹ کی بجائے 9 سہوڑیا کا تب کی غلطی سے شائع ہوا۔۲۱/۳/۱۴ کو بھی پوسٹر کے طور پر ایک ایسی تحریک کئی صد عہدیداران وغیرہ کی طرف سے شائع ہوئی اس میں بھی اسی جگہ کے ایسے عہدیدار کے طور پر آپ کا نام شامل ہے۔اس پوسٹر کے ایک طرف بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر