اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 173 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 173

173 آپ کو بچپن سے نمازوں میں شغف تھا۔آپ بالالتزام تلاوت قرآن مجید کرتے۔جھوٹ اور فریب سے سخت متنفر تھے۔اور اپنی طویل عمر میں کسی سے آپ کا جھگڑا نہیں ہوا۔نہ کسی کو آپ کے خلاف کوئی شکایت پیدا ہوئی۔آپ خدمت سلسلہ کرتے او دوسروں میں بھی یہی جذبہ دیکھنا چاہتے۔آپ اس امر کو نا پسند کرتے کہ کوئی شخص آمد سے کم چندہ ادا کرے یا وجاہت طلبی کے جذبہ سے کسی عہدہ کا طالب ہو۔اور اس بارہ میں اس کی مخالفت ضرور کرتے۔آپ موصی تھے اور دفتر اول تحریک جدید کے مجاہدین میں سے تھے۔آپ کا ذکر سلسلہ کے لٹریچر میں موجود ہے۔یو ایک خاص خدمت به تائید خلافت ثانیہ : یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ آپ بھی خلافت ثانیہ کے مئویدین میں سے تھے۔چنانچہ ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ء کو ایک اشتہار صرف حضرت مولوی شیر علی صاحب اور حضرت نواب محمد ولی خانصاحب رضی اللہ تعالیٰ عنھما کی طرف سے شائع کیا گیا کہ جو لوگ انتخاب خلافت سے نا خوش ہیں غلط بیانوں اور افتراؤں کے مرتکب ہورہے ہیں۔ایک افترا یہ ہے کہ حضور نے بیعت میں یہ شرائط بھی رکھی ہیں کہ فلاں فلاں کو منا فق سمجھا جائے۔اور غیر احمدیوں کو کا فرسمجھا جائے۔چنانچہ ان افتراؤں کی تردید کے لئے اس اشتہار میں شرائط بیعت درج کی گئیں۔اس اشتہار کی پشت پر جماعت کے سرکاری عہدہ داروں ، معززین و تجار: صدر وسیکرٹری صاحبان، گریجویٹ اور ایڈیٹر صاحبان کی طرف سے الگ الگ فہرست دی گئی ہے ان قریباً ڈیڑھ صد احباب کی طرف سے احباب کو بیعت خلافت ثانیہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے ان میں سرکاری عہدہ داروں میں آپ کا نام ” چوہدری بشارت علی خاں صاحب سب پوسٹ ماسٹر کرتار پور درج ہے۔آپ کا چندہ معہ اہلیہ صاحبہ و دختر نوصد چھتر روپے مرقوم ہے ( پنجهزاری مجاہدین صفحہ ۳۰۰) آپ کی وصیت نمبر مورخہ ۸/۱۰/۲۸ ہے آپ کے تقوی وطہارت کی تصدیق فائل وصیت میں چک نمبر ۰۹ اگ ب کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالغنی صاحب (صحابی) اور امیر جماعت چوہدری مہر خاں صاحب (صحابی ) کی طرف سے کی گئی ہے۔** مثلاً الحکم بابت ۳/۳۱/۰۵ میں چوہدری بشارت علی صاحب سب پوسٹماسٹر لوہار و۲ ، مدرسه گویا چنده مدرسه درج ہے (صفحہ ۲ اک ۴ ) امتحان تار میں کامیابی کیلئے اور ریواڑی سے تبادلہ کے لئے جہاں آپ سنکنیلر تھے۔درخواست