اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 147 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 147

147 رض چوہدری برکت علی صاحب چوہدری نعمت خانصاحب ( برادر ) * والدین : محترم چوہدری برکت علی صاحب و محترم چوہدری نعمت خانصاحب اور ان کے کئی اقارب اور والد صاحب چوہدری دارے خاں صاحب قوم راجپوت سکنہ موضع کر یام اور والدہ صاحبہ زینب بیگم صاحبہ قوم راجپوت نے ۱۹۰۳ء میں حضرت مسیح موعود کی بیعت کی۔والدین کے متعلق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے حضور کی زیارت کی تھی یا نہیں۔ہر دو نے بحالت ایمان وفات پائی والد محترم نے ۱۱۔۱۹۱۰ ء میں اور والدہ محترمہ نے ۱۹۲۷ء میں۔مرحومہ بہت نیک بخت خاتون تھیں۔اور خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ رکھتی تھیں۔شجرہ نسب ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔بہاول خاں دارے خاں (۱) نتھو خاں(۷) برکت علی مرحوم (۴) نعمت خاں مرحوم عبدالعزیز محمد جان بیگم مرحومه (۲) عطا محمد مرحوم (۵) غلام جیلانی (۶) ( صحابی) (صحابی) امتدال (اہلیہ عبد الحق x) (اہلیہ حضرت حاجی غلام احمد صاحب) نواب بیگم (۳) اہلیہ محمد نواز سکنہ کا ٹھ گڑھ مرحوم نذیر احمد (لیس نائک عبدالحق لاولد ) مرحوم طفیل محمد عبد اللطیف عبد الستار عبدالمجید حسن محمد (۸) مرحوم مرحوم امت ال (۹) اہلیہ برکت علی حلوارہ ضلع لدھیانہ جو غیر احمدی تھے ) شجرہ میں جن نو افراد پر نمبر شمار لگایا ہے۔ان نو نے نیز اہلیہ چوہدری دارے خاں اور اہلیہ تقو خاں نے حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں بیعت کی تھی جس کا اندراج ذیل کے الفاظ میں مسلسل طور پر البدرمورخہ ۱۹اکتو بر ۱۹۰۳ء بقیہ اگلے صفحہ پر