اصحاب احمد (جلد 10) — Page 140
140 چوہدری مولا بخش صاحب ہیں چوہدری عبدالغنی صاحب (پر) چوہدری مولا بخش صاحب :۔محترم چوہدری مولا بخش صاحب ولد چوہدری امام بخش صاحب قوم راجپوت انداز ۱۸۷۲۴ء میں موضع سڑوعہ ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔چوہدری امام بخش صاحب کی شادی چوہدری رنگے خاں سکنہ کر یام کی دختر محترمہ کریم بی بی سے ہوئی۔جو حضرت حاجی غلام احمد صاحب کی سگی پھوپھی تھیں۔موصوفہ چونکہ اپنے والد کی ایک ہی بیٹی تھیں۔ان کے والد نے جہیز میں اپنی کچھ اراضی بھی دیدی۔چونکہ یہ گزارہ کے لئے کافی تھی اس لئے ان کے خاوند چوہدری امام بخش صاحب موضع سروعہ کی سکونت ترک کر کے موضع کریام میں ہی آباد ہو گئے۔آپ نے ۱۹۰۳ء میں حضرت مسیح موعود کی بیعت کی اور آپ کی والدہ محترمہ نے بھی۔آپ کی والدہ محترمہ کریم بی بی نے حضرت مسیح موعود کی بیعت خط کے ذریعہ کی تھی۔حضور کی زیارت کا موقع نہیں ملا۔بحالت ایمان ۱۹۲۰ء کے قریب وفات پائی۔آپ کی بیعت والدہ صاحبہ مولا بخش صاحب کے الفاظ میں دیگرا قارب کے ہمراہ جو کل آٹھ افراد تھے۔البدر مورخہ ۴ ستمبر ۱۹۰۳ء میں درج ہے۔( صفحہ ۲۶۴) آپ کو قادیان میں حضور کی زیارت کا بھی موقع ملا۔آپ کی پہلی شادی حضرت حاجی صاحب کی سنگی ہمشیرہ محترمہ حشمت بیگم سے ہوئی جن کے بطن سے چوہدری عبدالغنی صاحب پیدا ہوئے۔حشمت بیگم کی وفات انداز ۱۹۰۲ء میں ہوئی تو حضرت حاجی صاحب کی پہلی بیوی محترمہ امام بیگم کی ہمشیرہ محترمہ جان بیگم سکنہ موضع رائے پور سے آپ نے شادی کر لی آپ نے ۱۹۴۲ء میں وفات پائی آپ موصی نہیں تھے موضع کریام میں یہ سوانح اخویم چوہدری احمد دین صاحب بی اے خلف حضرت حاجی غلام احمد صاحب کی توجہ سے مکرم چوہدری مہر خاں صاحب ( صحابی ) سکنہ کر یام حال صدر جماعت چک ۰۹ اگ۔بضلع لائلپور سے حاصل ہوئے ہیں دیکھئے تجرہ حالات حاجی صاحب۔