اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 135 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 135

135 چوہدری مراد بخش صاحب چوہدری مہر خانصاحب (پسر) حرمت بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری مہر خانصاحب چوہدری نذیر احمد صاحب (پسر) چوہدری مراد بخش صاحب : * محترم چوہدری مراد بخش صاحب ولد چوہدری رنگے خان قوم راجپوت بموضع کریام (ضلع جالندھر (۱۸۵۲ء میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت چوہدری غلام احمد صاحب کے جن کے سوانح پہلے آچکے ہیں ، چاتھے۔حاجی صاحب کے فروری ۱۹۰۳ء میں بیعت کر لینے پر ان کی اقتداء میں چوہدری مراد بخش صاحب نے بھی بیعت کا خط لکھ دیا۔ہے اور چند ماہ بعد حضور کی زیارت کے لئے قادیان گئے۔بوقت ملاقات نہ صرف مصافحہ کیا۔بلکہ وفور اشتیاق سے حضور سے معانقہ بھی کیا۔بیعت کے بعد کیونکہ شدید مخالفت ہوئی اور حضرت مسیح موعود کے کہنے کے مطابق کس طرح وہاں جلد کئی سو افراد پر مشتمل جماعت ہوگی اس کی تفصیل قبل از میں حاجی صاحب کے تذکرہ میں آچکی ہے۔آپ نماز روزہ اور دیگر شرعی امور کے بہت پابند تھے۔نواحی کے احمدی بکثرت کر یام آتے اور صحابہ سے فیض یاب ہوتے وہ لوگ ان صحابہ کے تقویٰ کے اعلیٰ معیار کے باعث موضع کر یام کو قادیان کاظل سمجھتے تھے آپ چندوں کی ادائیگی میں با قاعدہ تھے۔1911ء میں حاجی صاحب کے ہمراہ حج کو گئے۔حج سے فراغت کے بعد مدینہ شریف میں دوماہ قیام کیا۔ہوئے ہیں ؟۔یہ حالات آپ کے فرزند چوہدری مہر خانصاحب سے بتوسط اخویم چو ہدری احمد دین خان صاحب حاصل آپ کی بیعت البدر بابت ۲۳ اکتوبر ۱۹۰۳ء میں مراد بخش صاحب کر یام“ کے الفاظ میں موجود ہے (صفحہ ۳۲۰) بلکہ اسی جگہ آپ کے بیٹے نذیر احمد صاحب کی بھی۔لیکن چوہدری نذیر احمد خاں صاحب صحابی نہیں یعنی حضرت اقدس کی زیارت کا ان کو موقع نہیں ملا۔