اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 110 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 110

110 کے نئے تعمیر شدہ مکان کا افتتاح کیا۔اس کے بعد حاجی صاحب کی دعوت پر کر یام تشریف لے آئے آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے یہ سفر گھوڑے پر کیا۔آپ احمدی احباب سے متعارف ہوئے۔اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی گئی جس کے بعد آپ نے حاجی صاحب کے مکانات پر جا کر دعا کی مختصر سے قیام کے بعد آپ مراجعت فرمائے قادیان ہوئے۔آپ نے اپنے عہد خلافت میں بھی کریام جانے کا وعدہ فرمایا تھا لیکن اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے تشریف نہ لے جا سکے۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب، حضرت مرزا ناصر احمد صاحب اور علماء میں سے حضرت میر محمد اسحاق صاحب۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کبیر۔حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر بھی تشریف لائے۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب غالباً ۱۹۳۵ء میں تشریف لائے جبکہ فتنہ احرار عروج پر تھا۔آپ کی آمد پر مخالفین جماعت نے بہت فتنہ وفساد پیدا کیا۔اور احمد یوں کے خلاف ایک جلوس نکالا اور مخش کلامی کی اور پھر لڑائی تک نوبت پہنچا دی۔اس وقت گردونواح کی احمدی جماعتوں کا ایک حصہ واپس جاچکا تھا باقیوں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مخالفین کو پسپا کر دیا گو وہ تعداد میں زیادہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب مسجد میں دعا فرماتے رہے وہاں آپ کی حفاظت کے لئے کچھ افراد متعین کر دئیے گئے تھے۔خلق اللہ کی خدمات اور سوشل اصلاحات :۔آپ نے اصلاح رسومات کی ایک کمیٹی بنائی جس کے آپ صدر تھے۔اس کے ذریعہ شادی بیاہ وغیرہ کی فضول رسوم۔باجا۔راگ رنگ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔دیہات سدھار کمیٹی آپ کی زیر نگرانی کام کرتی تھی گاؤں کے مشترکہ فنڈ سے جو آپ کے پاس رہتا تھا۔سڑکوں اور گلیوں کی فرش بندی اور صفائی کا کام ہوتا۔شادی بیاہ کے لئے دیگیں اور دریاں خریدی گئیں۔آپ کے حسن تدبر تلقین اور ذاتی قربانی سے اشتمال اراضی کا کام سرانجام پایا۔چنانچہ اس بارہ میں آپ کو افسران کی طرف سے پروانہ خوشنودی بھی عطا ہوا۔آپ نہایت صادق اور امین مشہور تھے۔اغیار بھی اپنے مقدمات میں آپ کو ثالث مقرر کر لیتے چنانچہ ایک غیر احمدی خاندان کی جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا آپ کے فیصلہ سے طے ہوا وہ سب چاہتے تھے کہ آپ جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔غریب اقارب و غیر اقارب کا بہت خیال رکھتے اور مخفی امداد بھی کرتے۔حساب کے