اصحاب احمد (جلد 10) — Page 490
490 آپ کی تبلیغ ہر مذہب وملت کے حکام تک بھی وسیع تھی حضرت مصلح موعودؓ کا کوئی اصولی خطبہ یا کسی انتظام کے بارے خطبہ شائع ہوتا تو مقامی حکام کو پڑھنے کے لئے دیتے جن پر حضور کی خداداد قابلیت کا اثر ہوتا، آپ تبلیغی لٹریچر کثیر تعدا میں منگوا کر تقسیم کرتے تھے۔آپ جن افرادکار جا تحقیق کی طرف پاتے تو ان کے لئے دن رات ایک کر دیتے۔بہت سی سعید روحیں آپ کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوئیں مثلاً حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر مبلغ انگلستان و مغربی افریقہ جن کی تعلیم کا ایک حصہ پھگواڑہ میں ہوا۔اور اس وقت ہی آپ بقیہ حاشیہ سابقہ :- تیس سال تک استعمال ہوا ہے۔مثلاً (۱) فہرست تین صد تیره صحابه کرام (آئینہ کمالات اسلام) (۲) اشتهار ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء جس میں حضور نے معززین کے اسماء درج فرمائے ہیں ( تبلیغ رسالت جلد ہفتم صفحه ۲۴) (۳) الحکم ۲۴ / جولائی ۱۹۰۱ ( صفحه ۱۴) (۴) الحکم ۷ار دسمبر ۱۹۰۵ صفحه اا کالم ۴) (۵) بدر ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۶ء (صفحه ۸ کالم۱) (۶) ریویو آف ریلیجنز (اردو) بابت جولائی ۱۹۰۶ ء (فہرست خریدار دہندگان میں نام منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور سر ورق ماقبل آخر ) (۷) مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر پنجم ( آپ کے نام مکتوبات حضرت اقدس کو اس عنوان کے تحت درج کیا گیا ہے:- حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور کے نام (۸) آغاز ، خلافت ثانیہ میں اشتہار بہ عنوان شرائط بیعت افواہوں کی تردید “ جو منجانب اکابرین و معززین شائع ہوا۔(۹) فہرست نمائندگان شورای منعقده بماه ۱۰ اپریل ۱۹۱۴ء (الحکم ۲۱ اپریل ۱۹۱۴ء صفحہ ۷ کالم ۳) (۱۰) سفر یورپ سے حضرت مصلح موعود کی مراجعت پر سپاسنامہ پیش کرنے کے سلسلہ میں (الحکم ۲۸ نومر ۱۹۲۴ء صفحه ۳ کالم ۱) (۱) مہمانان آمدہ قادیان میں ذکر الفضل ۲۰ اگست ۱۹۲۵ زیرمدینتہ السی) (۱۲) وفات کے بارے اعلان (الفضل ۹؍ دسمبر ۱۹۳۰ صفحه ۲)