اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 472 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 472

472 ۸۳ منشی حبیب الرحمن صاحب حاجی پوره گویا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس عظیم الشان سعادت سے حصہ پانے کی توفیق عطا کی۔منارہ کی تکمیل ۱۹۲۳ء میں ہوئی۔اس سال میں ارتداد مالکانہ کے انسداد کے باعث سلسلہ احمدیہ کا نام روشن ہوا اور ۱۹۲۴ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے اسلامی ممالک میں سے گذرتے ہوئے انگلستان میں ” ویمبلے مذاہب کانفرنس“ میں شمولیت کرنے اور آپ کے مضمون کے سنائے جانے ، انگلستان کی اولیں مسجد کی اس کے مرکز میں سنگ ، بنیاد آپ کے ہاتھوں رکھے جانے اور اس عرصہ قیام میں حضرت مولوی نعمت اللہ خاں صاحب کی المناک شہادت واقع ہونے اور بعدہ تحریک جدید کی الہی تحریک کے ذریعہ ہر چہار اطراف عالم میں مبلغین کے بھجوائے جانے سے اشاعت سلسلہ احمدیہ کا خاص سامان البہی نصرت و تائید سے ہوا جو خلافت ثانیہ کے اواخر میں اور خلافت ثالثہ میں یہ فتوحات و کامرانیاں برق رفتاری اختیار کر گئی ہیں۔فالحمد للہ علی ذلک۔(۶٫۵) اعانت مدرسہ تعلیم الاسلام ومساکین فنڈ میں شرکت مدرسہ تعلیم الاسلام کا کیا احسن اور اہم مقصد تھا اور اس کی اعانت کتنی کار خیر تھی اس کا علم حضرت مسیح موعود علیہ الاسلام کے ۱۵ ستمبر ۱۸۹۷ء کے اشتہار بہ عنوان ” ایک ضروری فرض کی تبلیغ “ سے ہوتا ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔اگر چہ ہم دن رات اس کام میں لگے ہوئے ہیں کہ لوگ اس سچے معبود پر ایمان لاویں جس پر ایمان لانے سے نور ملتا اور نجات حاصل ہوتی ہے۔لیکن اس مقصد تک پہنچانے کے لئے ایک طریق۔۔۔یہ ہے کہ ایک مدرسہ قائم ہو کر بچوں کی تعلیم میں ایسی کتابیں ضروری طور پر لازمی ٹھہرائی جائیں جن کے پڑھنے سے ان کو پتہ لگے کہ اسلام کیا شے ہے۔۔پھیلاؤں۔میں مناسب دیکھتا ہوں کہ بچوں کی تعلیم کے ذریعہ سے اسلامی روشنی کو ملک میں۔۔۔ہر ایک مسلمان کا فرض ہے کہ اس طوفان ضلالت میں اسلامی ذریت کو غیر مذاہب کے وساوس سے بچانے کے لئے اس ارادہ میں میری مدد کرے۔سو میں مناسب دیکھتا ہوں کہ بالفعل قادیان میں ایک مڈل سکول قائم کیا جائے اور علاوہ تعلیم انگریزی کے ایک حصہ تعلیم کا وہ بقیہ حاشیہ کے بارے میں توجہ دہانی اور اس کام کے لئے ان سے ایک درخواست نیز الفضل ۳/جنوری ۱۹۳۰ء میں ان چندہ دہندگان کی فہرست میں نمبر ۴۵ پر آپ کا نام منشی حبیب الرحمن صاحب‘ درج ہے (صفحہ ۱۴ کالم ۲) فروری ۱۹۲۳ء میں منارہ پر گیس کے ہنڈے لگائے گئے تھے۔اس وقت منارہ کی تعمیر مکمل ہو گئی تھی۔)