اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 435 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 435

435 کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔جوایمان حضور پر خدا تعالیٰ نے مجھے بخشا ہے۔جس کی تصدیق میرا بال بال کر رہا ہے۔وہ گوارا نہیں کرتا کہ اشاعت اسلام کا طریقہ ہمارے بھائیوں کی طرف سے ایسا رکھا جاوے فقط۔۔۔خاکسارحبیب الرحمن از موضع حاجی پورہ ڈاک خانہ پھگواڑہ ، * حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وطن والی تجویز کو رد فرما دیا تھا کہ مجھ کو چھوڑ کر کیا مردہ اسلام پیش کرو گے؟ ۹۰ مولوی انشاء اللہ خاں صاحب نے اپنی تجویز کونا کام دیکھ کر جماعت احمدیہ پر تنگ ظرفی کا الزام لگایا اور مخالفت شروع کر دی اور یہ ظاہر کیا کہ ان کی تحریک پر مسلمانوں نے ریویو کی بہت سی مدد کی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ثابت ہوئی کہ بیرون از جماعت احمدیہ صرف دو مسلمانوں نے کچھ چندہ بھجوایا تھا۔اور ان کو لکھا گیا کہ وہ اپنی رقوم واپس لے لیں لیکن انہوں نے واپس نہیں لیں۔حقیقی وطن کی تجویز کسی خدمت اسلام کے جذبہ پر مبنی نہ تھی۔چنانچہ محترم ایڈیٹر صاحب الحکم نے یہ راز افشا کیا کہ شدید ترین معاند اسلام پادریوں میور وغیرہ کی دل آزار مخالف اسلام کتب کو مولوی انشاء اللہ خاں صاحب روپیہ کے لالچ میں اسلام کی حامی اور نادر “ اور ” مفید کتب ظاہر کر کے زیادہ قیمت پر فروخت کرتے اور اس طرح کفر و الحاد کی اشاعت کرتے ہیں۔ان حالات کی وجہ سے الہ آباد کے سرکردہ علماء نے مولوی مذکور کے کافر، ضال مضل اور دشمن اسلام ہونے کا فتوی صادر کیا۔(۸۳) مقدمه کرم دین بعدالت چند ولال بیان منشی صاحب مولوی کرم دین کی طرف سے ایک مقدمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت الحکم ۱۰ مارچ ۱۹۰۶ صفحه ۳ مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے حضرت شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم کو خط محولہ بالا کو شائع کرنے کے لئے بھجواتے ہوئے یہ لکھا گیا جو اصل مضمون کے عنوان و مضمون سے پہلے یوں درج ہوا ہے:۔ا پیل مکرمی شیخ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جناب حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پورہ کی اس اپیل کو جو منسلک ہذا ہے شائع فرما دیں کیونکہ شاید بہت سے دلوں میں ایسے خیالات ہوں۔میرا جواب صرف یہ ہے کہ جو کچھ میں نے کیا اپنی رائے سے نہیں کیا۔محمد علی“