اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 373 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 373

373 میں سنائے۔سو جس فریق کے معارف صحیح ہونے کے علاوہ جدید اور تکلف سے پاک اور قرآن کریم کے اعجاز اور کمال عظمت اور شان کو ظاہر کرتے ہوں اور اپنے اندر ایک جلالت اور ہیبت اور صداقت کا نور رکھتے ہوں تو سمجھنا چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔" (سو) حق اور باطل میں کھلا کھلا فرق ظاہر کرنے کے لئے مقابلہ کی از حد ضرورت ہے۔۔۔میں نے حضرت شیخ الکل (مولوی نذیر حسین ) صاحب اور ان کے شاگردوں کی زبان درایوں پر بہت صبر کیا اور ستایا گیا اور اپنے ) آپ کو روکتا رہا۔اب میں مامور ہونے کی وجہ سے اس دعوۃ اللہ کی طرف شیخ الکل صاحب اور ان کی جماعت کو بلاتا ہوں اور یقین رکتھا ہوں کہ خدا یتعالی اس نزاع کا آپ فیصلہ کر دے گا۔وہ دلوں کے خیالات کو جانچتا ہے اور کسی سے دل آزار زیادتی پسند نہیں کرتا۔متقی وہی ہے جو اس سے ڈر ے اور میری اس میں کیا کسرشان ہے اگر کوئی مجھے کتا کہے یا کافر اور دجال کر کے پکارے۔در حقیقت حقیقی طور پر انسان کی کیا عزت ہے؟ صرف اس کے نور کے پر توہ پڑنے سے عزت حاصل ہوتی ہے۔اگر وہ مجھ پر راضی نہیں اور میں اس کی نگاہ میں براہوں تو پھر کتے کی طرح کیا ہزار درجہ کتوں سے بدتر ہوں“۔پیارو! یقیناً سمجھو کہ جب تک آسمان کا خدا کسی کے ساتھ نہ ہو ( وہ) ایسی شجاعت کبھی نہیں دکھا تا کہ ایک دنیا کے مقابل پر استقامت کے ساتھ کھڑا ہو جائے اور ان باتوں کا دعوی کرے جو اس کے اختیار سے باہر ہیں۔وہ اس ذات قدسیہ کی پناہ سے اور ایک غیبی ہاتھ کے سہارے سے کھڑا ہوتا ہے جس کے قبضہ قدرت میں تمام زمین و آسمان اور ہر ایک روح اور جسم ہے سو آنکھیں کھولو اور سمجھ لو کہ اس خدا نے مجھ عاجز کو یہ قوت اور استقامت دی ہے جس کے مکالمہ سے مجھے عزت حاصل ہے اسی کی طرف سے اور اسی کے کھلے ارشاد سے مجھے یہ جرات ہوئی کہ میں ان لوگوں کے مقابل پر بڑی دلیری اور دلی استقامت سے کھڑا ہو گیا۔جن کا یہ دعوی ہے کہ ہم مقتدا اور شیخ العرب والعجم اور مقرب الی اللہ ہیں۔“ سنتر احباب میں تیسرے نمبر پر د منشی محمد حبیب الرحمن صاحب رئیس کپورتھلہ“ کا نام نامی مرقوم ہے۔حضور فرماتے ہیں کہ۔حاضرین نے جو محض تجویز مذکورہ بالا پر غور کرنے اور مشورہ کرنے کے لئے تشریف لائے تھے۔بالاتفاق یہ قرار دیا کہ سردست رسالہ مذکور شائع کرایا جائے اور مخالفین کا عندیہ معلوم کر کے بعد ازاں بتراضی فریقین انجمن کے ممبر مقرر کئے جائیں۔6 حاشیہ اگلے صفحہ پر