اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 187 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 187

187 قادیان کے لئے بیقراری اور بالآخر ہجرت کر آنا :۔آپ بیان کرتے ہیں کہ آٹھ دن کے بعد قادیان سے واپس آیا گھر والے میری گریہ وزاری اور قادیان کی محبت کو دیکھ کر حیران ہوتے تھے۔والد صاحب چونکہ حضور کی پاکیزہ سیرت کے عینی شاہد تھے۔اور انہوں نے خود مجھے برضا و رغبت بھیجا تھا۔اس لئے انہوں نے مخالفت نہ کی۔میں ہر جمعہ قادیان میں پڑھتا اور قادیان آنے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرتا۔صبح دکان پر بھائی کو بٹھا کر قادیان آجا تا جو کہ صرف تین میل کے فاصلہ پر ہے۔اور شام کو نماز مغرب ادا کر کے گھر پہنچتا۔اور کبھی پانچ پانچ چھ چھ دن قادیان ہی میں قیام رکھتا۔با وجود اس کے دل کو چین نہ آتا اور آپ کے دل میں یہ خیال سمایا ہوا تھا کہ دیار محبوب میں دھونی رما کر بیٹھ جائیں۔کاروبار اچھا تھا۔اس لئے گھر والے آپ کو قادیان بھیجنے کے حق میں نہ تھے۔اس طرح ایک دو سال گذر گئے۔اس کے بعد آپ نے حضور سے قادیان کی سکونت اختیار کرنے کی اجازت لینے کے لئے عرض کیا۔فرمایا کہ مولوی صاحب یعنی حضرت مولوی نورالدین صاحب سے مشورہ کر لیں۔یہ الفاظ تین دفعہ دہرائے۔حضرت مولوی صاحب نے آپ کی درخواست کو قبول فرمایا۔اب والد صاحب کو رضامند کرنے کا مرحلہ باقی تھا۔وہ چونکہ حضرت مولوی صاحب کے پاس طبی امور میں مشورہ کیلئے اکثر آتے تھے۔اس لئے آپ نے ایک روز والد صاحب سے فرمایا کہ آپ رحمت اللہ کو قادیان آنے کی اجازت دے دیں۔جسے والد صاحب نے بلا تامل مان لیا۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ میاں تمہیں مبارک ہو۔تمہارے والد صاحب کو میں نے راضی کر لیا ہے۔۱۹۰۵-۰۶ء میں آپ نے مسجد مبارک کے ساتھ والی دود کا نیں کرایہ پر لے لیں اور حضور کی خدمت میں عریضہ بھیج کر دریافت کیا کہ میں کون سا کاروبار شروع کروں۔جو حضور نے جواب تحریر فرمایا کہ:۔دنیا کے کام آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں جو کام بھی آپ شروع کریں گے۔میں اس کے لئے دعا کروں گا۔اور اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا۔“ تعیین بیعت اور ہجرت ذیل امور سے ہوسکتی ہے:۔(۱) شادی کے کتنے عرصہ بعد پہلا بچہ ہوا۔( کیونکہ پہلا بچہ ۱۹۰۵ء میں طغل والہ میں ہونا آپ بیان کرتے ہیں اور بیعت شادی کے ہیں بائیس دن بعد آپ نے کی تھی ) ( جواب۔پہلا بچہ شادی کے دوسال بعد پیدا ہو تھا۔)