اصحاب احمد (جلد 10) — Page 179
179 آپ کی شادی آپ کے چچا کے گھر محترمہ سردار بی بی سے ہوئی۔آپ کی وجہ سے یہ سارا کنبہ بھی احمدی ہو گیا۔آپ کی اولاد کے نام یہ ہیں۔(۱) مولوی عبد الرحمن صاحب مولوی فاضل۔(۲) عبدالمنان (۳) عائشہ بی بی (۴) فاطمہ بی بی۔بیعت کے متعلق مولوی غلام رسول صاحب کا اپنا بیان یہ ہے:۔میں نے بیعت ۱۹۰۱ء میں بذریعہ خط کی۔میں ان دنوں مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی کے درس میں پڑھا کرتا تھا۔میں ان سے چھپ کر حضرت صاحب کی زیارت کو قادیان گیا اور بیعت کی۔اس وقت میری عمر بائیس سال کی تھی۔میرے ساتھ ایک اور دلی کا طالب علم بھی تھا۔اس وقت باتیں تو حضور علیہ السلام سے بہت ہوئیں لیکن صرف یہ بات (یاد) رہی ہے کہ حضور نے فرمایا۔خدا رحمت کرے محمد بن اسمعیل بخاری پر۔اگر وہ میرا حلیہ مسیح ناصری کے حلیہ سے جدا بیان نہ کرتے تو مجھ کو محد ثین کب مانتے تھے۔“ چوہدری تھے خانصاحب محترم چوہدری تھے خاں صاحب ولد فضل دین قوم جٹ راجو سکنہ گرا ( تحصیل وضلع سیالکوٹ ) بعدہ متوطن چک نمبر ۹۸ شمالی ضلع سرگودھا کی تاریخ ولادت محفوظ نہیں۔۱۹۰۸ء میں آپ کی عمر قریباً پچاس سال کی تھی ناخواندہ تھے۔موصی نہیں تھے۔۱۹۴۶ء میں وفات پائی اور چک ۹۸ شمالی میں ہی دفن ہوئے۔یہ روایت اخویم مولوی عبد الرحمن صاحب انور نے ان سے ۲۶ ستمبر۱۹۳۳ء کو بمقام مجوکہ قلمبند کی تھی۔بقیہ حالات بھی اخویم موصوف کی معرفت اخویم مولوی عبدالرحمان صاحب فاضل پسر مولوی غلام رسول صاحب سے حاصل ہوئے ہیں جو بتاتے ہیں کہ میرے دادا میری ولادت سے قریباً تیرہ سال قبل وفات پاگئے تھے۔اور میں نے جو کچھ بیان کیا ہے، والد صاحب سے سنا تھا۔مولوی عبدالرحمان صاحب مولوی غلام رسول صاحب کی بیعت ۱۸۹۸ء کی بتاتے ہیں جو سہو ہے۔کیونکہ مولوی غلام رسول صاحب نے روایات بالا میں اپنی بیعت ۱۹۰۱ء کی بتلائی ہے چونکہ ۱۹۰۱ء میں انکی عمر بائیس سال کے قریب تھی اس لئے ۱۹۴۳ء میں بوقت وفات چونسٹھ سال کے قریب ہوئی نہ کہ تہتر سال جو کہ ان کے فرزند مولوی عبدالرحمان