اصحاب احمد (جلد 10) — Page 163
163 چوہدری چھجو خاں صاحب محترم چوہدری چھجو خاں صاحب ولد رحمے خان قوم راجپوت سکنہ کریام (جالندھر ) نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور بعد ازاں حضرت مسیح موعود کی زیارت کی توفیق پائی۔اور ۱۹۱۸ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔ان کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری صوبہ خان صاحب رض محترم چوہدری صوبہ خان صاحب ولد جلال خال موضع سر وعد سے آکر موضع کریام میں آباد ہوئے تھے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی تھی اور حضور کی زیارت بھی کی تھی۔بحالت ایمان ۱۹۱۵ء میں وفات پائی۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔آپ راجپوت قوم سے تعلق رکھتے تھے۔چوہدری نبی بخش صاحب محترم چوہدری نبی بخش صاحب ولد سے خاں قوم راجپوت نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کی۔اور متعدد بار قادیان حضور کے عہد مبارک میں آئے۔آپ نے ۱۹۱۸ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔آپ کا اصل وطن موضع سٹرو ہ ضلع جالندھر تھا۔ترک سکونت کر کے آپ موضع کر یام میں مستقل طور پر آباد ہو گئے تھے۔ہے ہے آپ کی بیوہ امیر النساء چک ۰۹ اگ۔ب (ضلع لائلپور ) میں زندہ ہیں۔لیکن افسوس کہ نعمت احمدیت سے محروم ہیں۔چوہدری صاحب کی کوئی اولاد نہیں تھی۔آپ نمازی اور دیندار اور نہایت مخلص تھے۔آپ کا نام بیعت میں میاں چھو صاحب البدر مورخہ ۲۳/۱۰/۰۳ میں مرقوم ہے۔(صفحہ ۳۲۰) یہ بیعت بذریعہ خط معلوم ہوتی ہے ( تفصیل دیکھئے زیر عنوان صحابہ کرام سکنه موضع کریام) آپ کی بیعت بدر بابت ۱۰/۱/۰۷ میں صوبہ خاں صاحب ولد جلال خاں صاحب مرقوم ہے۔(صفحہ ۲۲) آپ کی اولا دصرف دولڑ کیاں امت ال (اہلیہ رحمت ) اور مہر و اہلیہ مبارک علی ) تھیں۔*** آپ کی بیعت بالفاظ نبی بخش صاحب کر یام بدر بابت ۱۴/۳/۰۷ میں درج ہے۔(صفحہ اک۲) ممکن ہے پہلے بذریعہ خط ۱۹۰۳ء میں بیعت کی ہو اور پھر ۱۹۰۷ء بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر