اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 162 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 162

162 امیر علی صاحب : محترم امیر علی صاحب کا اصل نام امر علی تھا۔ولدیت معلوم نہیں اور نہ تصویر موجود ہے ان کی اصل سکونت موضع کہاں کھرالہ (ضلع لودھیا نہ ) کی تھی۔موضع کریام میں چوہدری مولا بخش و چوہدری علی گوہر صاحبان کے پاس بطور ملازم مدت سے رہتے تھے اور گھر کے کاموں میں مالک فرد کے طور پر حصہ لیتے تھے۔۱۹۰۳ء میں ان کے ہمراہ بیعت کی تھی۔اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کا بھی موقع ملا تھا۔بحالت ایمان ۱۹۴۰ء میں وفات پائی اور موضع کریام میں ہی دفن ہوئے۔آپ کی شادی نہیں ہوئی تھی۔جیو البدر مورخه ۹/۱۰/۰۳ کی ہی فہرست میں آپ کا نام بھی بیعت کنندگان میں درج ہے۔سابق حاشیہ میں بتایا جاچکا ہے کہ یہ بیعت بذریعہ خط ہوئی تھی۔