اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 161 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 161

161 مسیح موعود کی زیارت کا موقعہ ملا۔اور بحالت ایمان ہی ۱۹۳۷ء یا ۱۹۳۸ء میں وفات پائی۔بہت مخلص اور دیندار تھے۔نماز روزہ کا خاص اہتمام رکھتے تھے آپ کی تصویر موجود نہیں۔ہم چوہدری علی گوہر صاحب کی اولا د کا ذکر گذشتہ حاشیہ میں ہو چکا ہے نیز آپ کی اور آپ کی اہلیہ کی بذریعہ خط بیعت کا ذکر بھی وہاں ہے اہلیہ کا نام بی صاحبہ تھا۔۱۹۲۲ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔بقیہ حاشیہ :۔والد صاحب نے بیعت کے وقت ان کا نام بھی بھجوایا تھا۔(۳) عبدالرحمن ولد مولا بخش۔آپ اس وقت چک ۸۸ ج - ب تحصیل و ضلع لائلپور میں بطور مہاجر زمیندار مقیم ہیں۔آپ کا بیان ہے کہ میری ولادت ۱۸۹۴ء کی ہے گویا ۱۹۰۳ء میں بوقت بیعت صرف ۹ سال کی عمر تھی۔والد صاحب نے میرا نام بیعت کے لئے درج کروایا تھا۔ہوش کی حالت میں حضرت مسیح موعود کا دیکھنایا نہیں۔موصوف نماز روزہ کے پابند ہیں سب انسپکٹر کو آپریٹو سوسائٹیز کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔(۴) عبد اللہ ولد مولا بخش زندہ ہیں بیان کرتے ہیں کہ میں چند سال کا تھا جب والد صاحب نے میرا نام بھی بیعت کے لئے لکھوایا۔اور ہوش کی عمر میں حضرت مسیح موعود کی زیارت کرنا مجھے یاد نہیں۔آپ نماز روزے کے پابند ہیں۔(۵) فتح محمد ولد علی گوہر۔۱۹۱۰ء میں بھر دس سال وفات پائی بزرگوں کی بیعت کے ساتھ قریباً تین سال کی عمر میں مرحوم کا نام بھی بیعت کے لئے لکھا گیا۔شجرہ:۔گلاب خاں مولا بخش مرحوم (صحابی) عبدالرحمن عبدالحبیب عبداللہ خاں مقیم چک نمبر ۸۸ ج ب تحصیل لائکپور ) علی گوہر مرحوم (صحابی) ام کلثوم مرحومه فتح محمد مرحوم