ارضِ بلال

by Other Authors

Page 149 of 336

ارضِ بلال — Page 149

ارض بلال۔میری یادیں میں ایک دو گے وہ تمہیں دس سے نوازے گا اور اس کے لیے بہترین طریق یہ ہے کہ تم وصیت کر لو۔اس نوجوان نے اسی روز وصیت کر لی اور پھر بڑی ایمان داری اور اخلاص کے ساتھ اپنی آمد کا دسواں حصہ جو کہ بظاہر بہت ہی معمولی رقم یعنی محض 500 فرانک تھی اس نے ادا کرنا شروع کر دیا۔لیکن خدا تعالیٰ مال کی ظاہری قدر و قیمت تو نہیں دیکھتا وہ تو محض نیتوں کو دیکھتا ہے۔خدائی وعدہ کے ثمرات کا آغاز چند ماہ کے بعد اس کا ایک دوست جو ایک پریس میں سیکورٹی کا کام کرتا تھا، اسے رخصت پر جانا پڑا۔اس کی عدم موجودگی میں اس نوجوان کو عارضی ملازمت مل گئی۔اب اس کی تنخواہ پہلے سے ڈبل ہوگئی۔اسلئے اس نوجوان نے اسی حساب سے چندہ بھی ڈبل کر دیا۔اس دوران اس پریس کے مالک نے اس نوجوان کے اعلیٰ اخلاق اور ایمانداری اور تعلیمی قابلیت سے متاثر ہوکر اپنے پاس پریس میں ایک اچھے کام پر رکھ لیا۔اب اس کی تنخواہ مزید بڑھ گئی۔اس لئے اس نے پہلے چندہ کے مقابل پر پانچ گنا زیادہ چندہ ادا کرنا شروع کر دیا۔ان دنوں میرے ایک غیر احمدی دوست ایک بنک کے مدارالمہام تھے۔ایک دن میں نے ان سے اس نوجوان کے بارے میں بات کی کہ اس کو اپنے بنک میں ملازمت دلوادیں۔انہوں نے اگلے دن ہی اس کو اپنے بنک میں حاضر ہونے کے لئے کہا۔جب یہ نو جوان حاضر ہوا۔مختصر سے انٹرویو کے بعد اسے بنک میں ملازم رکھ لیا۔وہاں اس نوجوان نے بڑی محنت اور اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیئے اور بنک کی مدد سے بنگ سے متعلقہ بعض کو رسز بھی کر لئے۔آپ تصور کریں کہ اس نوجوان نے وصیت کے بعد 500 فرانک چندہ دینا شروع کیا تھا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ماہانہ 80000 فرانک چندہ وصیت ادا کرنے کی توفیق پارہا ہے۔اللھم زد فزد۔اور بہت سے اور بھائیوں کے لئے خدائی وعدوں پر ایمان لانے کا سبب بھی ہے۔اور جماعت احمد یہ سینیگال میں مرکزی سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق بھی پارہا ہے۔☑☑ 149