ارضِ بلال

by Other Authors

Page 109 of 336

ارضِ بلال — Page 109

ارض بلال- میری یادیں ) سلسلہ چلتا رہا۔اس کے بعد مکرم امام صاحب کھڑے ہوئے اور کہنے لگے، میں ساری عمر حق کی تلاش میں پھرتا رہا ہوں۔میں نے بہت سی مذہبی جماعتوں اور فرقوں کا مطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے لیکن آج تک کسی جماعت سے مطمئن نہیں ہوا۔آج پہلی بار میں نے آپ کی جماعت کے عقائد سنے ہیں اور میرے دل نے کہا ہے کہ یہ وہی جماعت ہے جس کو میں ساری عمر تلاش کرتا رہا ہوں۔اس پر انہوں نے اپنے احمدی ہونے کا اعلان کر دیا اور ان کے ساتھ گاؤں کے بہت سے دوستوں نے بھی بیعت کی توفیق پائی۔یہ عجیب نظارہ تھا کہ میں کیا سوچ رہا تھا اور اللہ تعالیٰ کے ارادے کیا تھے۔اپنی سوچ پر استغفار کیا اور اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا شکر ادا کیا۔نعم البدل عبد السلام جالو 1985ء کی بات ہے، مجھے مکرم امیر صاحب نے مرکز کے ارشاد پر سینیگال کے شہر کولخ میں جانے کا ارشاد فرمایا۔حسب توفیق تیاری کی اور بذریعہ لوکل ٹرانسپورٹ کو نخ پہنچ گیا۔میرے گھر کے قریب گورنمنٹ کا ایک پرائمری سکول تھا۔ایک دن میں وہاں چلا گیا۔ہیڈ ماسٹر صاحب کے دفتر میں گیا۔ہیڈ ماسٹر صاحب سے ملاقات ہوئی، انہیں میں نے اپنا مختصر سا تعارف کرایا۔انہوں نے بھی بتا یا کہ وہ اس سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔مزید بتایا کہ ان کا نام عبدالسلام باری ہے۔باری فولانی قبیلہ کے لوگ ہوتے ہیں اور بیشتر کا تعلق گنی کو نا کری کے علاقہ لابے سے ہوتا ہے۔باری صاحب ایک اچھے اور سمجھے مزاج کے دوست تھے۔سینیگال کی قومی زبان فرانسیسی کے علاوہ انگریزی زبان سے بھی خاصی شد بد رکھتے تھے۔سینیگال کے لوگ بہت کم انگریزی بولتے ہیں۔باری صاحب کے انگریزی زبان بولنے کی وجہ سے ان کے ساتھ سلسلہ کلام میں کوئی دشواری نہ ہوئی جو سینیگال میں ایک بڑی غنیمت تھی۔چونکہ یہ سکول میرے گھر سے صرف پانچ منٹ کی مسافت پر تھا اس لئے جب بھی فرصت ملتی، میں باری صاحب کے پاس چلا جاتا اور تادیر مختلف موضوعات پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا۔109