ارضِ بلال

by Other Authors

Page 66 of 336

ارضِ بلال — Page 66

ارض بلال۔میری یادیں انداز میں سر ہلا کر بتایا کہ آلو نہیں چاہیے۔پھر آپ نے ٹیبل کور جو سفید رنگ کا تھا۔اس کی طرف اشارہ کیا۔پھر ہاتھ سے اس کی شکل بنا کر اسے سمجھایا۔بیرا سر ہلاتا ہوا چلا گیا اور تھوڑی دیر کے بعد کوئی اور سفید رنگ کی مٹھائی لے آیا۔حاجی صاحب نے پھر اشارہ سے اسے سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔آخر انہیں ایک ترکیب سوجھی۔انہوں نے اونچی آواز سے مرغ کی اذان کی آواز نکالنی شروع کی اس پر بیرہ فوری طور پر سمجھ گیا۔دوڑتا ہوا کچن میں گیا اور گرم گرم انڈے لاکر پیش آغاز سفر خیر سیٹ بک کرائی۔حسب پروگرام چند ا حباب جماعت کے ساتھ گیمبیا کے بانجول ایئر پورٹ پر پہنچے۔پھر ان دوستوں کی دعاؤں کے ساتھ اپنی منزل کو روانہ ہوا۔یہ گیمبیا ایئر ویز کا ایک چھوٹا سا جہاز تھا۔اتفاق سے میری ساتھ والی سیٹ پر ایک لیمبین نو جوان بیٹھا ہوا تھا۔علیک سلیک کے بعد اس سے تعارف ہوا تو اس نے بتایا کہ وہ کیپ ورڈ کے دارالحکومت پر ایا میں کوئی کام کرتا ہے۔میں نے اس سے مختلف معلومات حاصل کرنا شروع کر دیں۔وہ شریف آدمی حسب توفیق مجھے کیپ ورڈ کے بارے میں بتا تا رہا۔اس نوجوان کو دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی اور ساتھ ایک سہارے کا احساس سا ہو گیا کہ چلو یہ کیمین دوست میرے کام میں وسیلہ بن سکتا ہے۔میں نے اپنی ڈائری نکالی اور اردو زبان میں پچاس کے قریب مختلف جملے لکھے اور اس نوجوان سے ان کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ پوچھ کر لکھ لیا۔پھر ایک سے سوتک کی گنتی بھی لکھی اور اپنے اس سبق کور ٹنا شروع کر دیا۔تقریباً دو گھنٹے کا سفر تھا۔اس بہانے یہ وقت بخوبی گزر گیا۔جہاز PRAIA ایئر پورٹ پر اترا۔مسافر امیگریشن والوں کے پاس پہنچے۔کیمبین دوست تو چونکہ اس ملک اور ماحول کا عادی تھا، جلد ہی نظروں سے اوجھل ہو گیا اور مجھے ایک بار پھر ایک نئی فکر میں ڈال گیا۔اتفاق سے ان دنوں پر ایا میں کسی افریقن تنظیم کی کوئی اہم میٹنگ ہورہی تھی ، میں بھی ان مہمانوں کی لائن میں کھڑا تھا۔اس لئے امیگریشن 66