ارضِ بلال

by Other Authors

Page 34 of 336

ارضِ بلال — Page 34

ارض بلال- میری یادیں کے ساتھ آنے شروع ہو گئے۔پہلے مرکزی مبلغ ان کے بعد 1961ء میں مکرم چوہدری محمد شریف صاحب پاکستان سے بطور مبلغ اور مشنری انچارج گیمبیا تشریف لائے۔تین سال کا عرصہ گزارنے کے بعد واپس پاکستان تشریف لے گئے۔ان کے بعد مکرم غلام احمد صاحب بدوملہی بطور امیر گیمبیا تشرف لائے۔پہلا مرکز جماعت ان دنوں مولا نا محمد شریف صاحب کا قیام مسٹر بار ہانجائی کے مکان پر تھا۔یہ مکان رانکلین سٹریٹ بانجول میں تھا۔اس لحاظ سے ہم اس گھر کو جماعت احمدیہ کا پہلا احمد یہ مشن ہاؤس کہہ سکتے ہیں۔جماعت کی ابتدائی مخالفت مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کی آمد پر با قاعدہ مخالفت شروع ہوگئی۔اس وقت بانجول شہر کے مرکزی امام الحاج محمد لامن باہ تھے جنہوں نے شہر کے چیدہ چیدہ لوگوں کو ساتھ ملا کر جماعت کے خلاف گورنر کے پاس جاکر جماعت کی مخالفت شروع کی کہ ایک نیا دین ہمارے شہر آگیا ہے جو ہم سب کیلئے بہت خطرناک ہے اس لیے آپ ان کے مبلغ کو ملک بدر کر دیں۔گورنر ایک انگریز تھا اور عیسائی تھا۔اس نے کہا کہ میں کس طرح اس مبلغ کو اس شہر سے نکال سکتا ہوں۔اس پر اس نے بانجول شہر کے مسلم سر کردہ ارباب اختیار اور معززین کی ایک میٹنگ بلائی اور سب سے اس مسئلہ پر بات چیت کی۔وہاں پر سب زعماء شہر نے اپنی اپنی رائے دی۔مولا نا محمد شریف صاحب کا یقین محکم مولانا محمد شریف صاحب بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔گورنر کے دفتر میں مخالفین جماعت نے بڑی تقریریں کیں اور ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے اور دھمکیاں دیں۔اس پر چوہدری 34