ارضِ بلال

by Other Authors

Page 306 of 336

ارضِ بلال — Page 306

ارض بلال۔میری یادیں جماعتی لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔عمر جوب ( پولیس انسپکٹر ) ایک فرشتہ کے روپ میں 2 1977ء کی بات ہے۔گیمبیا کی بعض سرکردہ شخصیات نے جماعت دشمن طاقتوں کے ایماء پر جماعت کی شدید مخالفت شروع کر دی۔حالات کافی حد تک تشویش ناک صورت اختیار کر گئے۔اس صورت حال میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ” نے سب مرکزی کارکنان کو گیمبیا سے چلے جانے کا ارشاد فرمایا۔جس کی تعمیل میں سب مرکزی کارکنان سلسلہ گیمبیا سے تشریف لے گئے۔ان دنوں خاکسارا اپنی فیملی کے ہمراہ مرکز کی اجازت سے پاکستان رخصت پر گیا ہوا تھا۔یہ رخصت مرکزی کارکنان کو ہر پانچ سال کے بعد ملتی ہے۔ابھی میری رخصت مکمل نہ ہوئی تھی کہ مجھے مرکز سے فوری واپس گیمبیا جانے کے لئے ارشاد ملا۔( میرے پاس گیمبین نیشنلی تھی ) تعمیل ارشاد کی۔پاکستان سے لندن پہنچا۔حضور انور کی زیارت کی اور گیمبیا روانہ ہو گیا۔ان دنوں گیمبیا میں کوئی بھی پاکستانی احمدی دوست نہ تھے جیسا کہ میں نے پہلے عرض کی ہے کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر سب لوگ واپس بلا لیے گئے تھے۔میں نے گیمبیا میں ایک ہفتہ تک قیام کیا اور اس کے بعد سینیگال چلا گیا۔اس سے قبل خاکسار شروع سے ہی بعض قانونی مشکلات کی بنا پر اپنی فیملی کے ساتھ گیمبیا میں رہائش پذیر تھا۔ادھر سے ہی سینیگال میں تبلیغ و تربیت کا فریضہ سرانجام دیتا تھا۔خیر سینیگال پہنچا۔وہاں جا کر ڈاکار میں ایک مکان کرایہ پر لیا۔چند سینی گالی معلمین کے تعاون سے آہستہ آہستہ حکمت عملی کے ساتھ اپنا تبلیغی و تربیتی کام شروع کر دیا۔اب میں سینی گال میں تھا فیملی ربوہ میں تھی۔میں نے ایک گیمبین وزیر صاحب جو کسی کام کی غرض سے سینیگال آئے ہوئے تھے اور ایک ہوٹل میں مقیم تھے، ان سے ہوٹل میں جا کر ملاقات کی۔مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی۔دوران گفتگووزیر موصوف نے کہا کہ اگر مجھے کسی بھی کام کے لئے ان 306