ارضِ بلال

by Other Authors

Page 225 of 336

ارضِ بلال — Page 225

ارض بلال۔میری یادیں تعلیم پر عمل کرنے والا ہوگا۔اس پر سب لوگوں نے میری بات سنی شروع کردی۔میں نے بتایا۔احمد و بامبا کی صرف ایک ہی مشہور تصویر ہے جو ہر مرید اپنے گلے میں ڈالے پھرتا ہے یا اس کے گھر میں ہوتی ہے جس میں احمد و با مبانے ہاتھ میں قرآن پکڑا ہوا ہے۔اسی لئے اسے لوگ خادم القرآن کہتے تھے اور یہی جماعت احمدیہ کا مشن ہے۔ہم دنیا بھر میں قرآن کی اشاعت کر رہے ہیں۔میں نے کہا، کہتے ہیں اگر احمد و بامبا کو لوگ پیسے دیتے تھے۔کیا وہ اٹھالیتا تھا یا پھینک دیتا تھا ؟ سب حاضرین کہنے لگے وہ پھینک دیتا تھا۔میں نے کہا، آجکل اس کے ورثا کیا پیسے لے لیتے ہیں یا پھینک دیتے ہیں؟ اس پر چندلوگوں نے کہا کہ یہ تو چھین لیتے ہیں۔میں نے کہا کہ جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتی ہے۔میں نے کہا احمد و بامبا کی خواتین پر دہ کیا کرتی تھیں اور آجکل ان کی خواتین بالکل بے پردہ ہو گئی ہیں جبکہ ہماری احمدی خواتین پردہ کرتی ہیں۔احمد و بامبا نے تبلیغ اسلام کے لئے گھر بار چھوڑ کر جنگل اور ویرانے میں ڈیرہ لگا لیا تھا اور یہی کام جماعت احمد یہ کے مبلغین کر رہے ہیں۔اس پر سب لوگوں نے بڑے غور سے ہماری باتیں سنیں اور کہا کہ واقعی یہ جماعت صحیح مسلمان جماعت ہے۔اس کے بعد اس گاؤں والوں سے بہت اچھے تعلقات بن گئے۔کمبل میں نماز جمعہ افریقن ممالک میں مسلمان فرقوں میں سے جو لوگ احمدیت قبول کرتے ہیں ان کے لئے شروع میں باقی مسلمانوں سے الگ نماز پڑھنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔خاص طور پر اگر اس علاقہ میں احمدیت نئی نئی پہنچی ہو۔اسی طرح سینیگال کے ایک گاؤں کمبل میں پہلی بار بیعتیں ہوئیں لیکن نو مبائعین باقی گاؤں والوں کے ساتھ ہی نماز ادا کر لیا کرتے تھے۔انہیں بہت سمجھانے کی کوشش کی مگر ماحول کے خوف کی بنا پر وہ نہ کر پاتے۔خاص طور پر نماز جمعہ میں ان کے لئے بہت ہی مشکل ہوتی ہے۔کیونکہ ایک گاؤں میں چند ایک نئے احمدی ہیں ، وہ کیسے اپنے کمرے میں نماز جمعہ ادا کریں۔ان کے نزدیک تو 225