ارضِ بلال

by Other Authors

Page ii of 336

ارضِ بلال — Page ii

منور احمد خورشید پیدائش 1950ء میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم مڈل سکول فتحپور ضلع گجرات اور میٹرک مسلم ہائی سکول گجرات پاس کی۔اس کے بعد 1975ء میں جامعہ احمد یہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کی۔پاکستان میں جن مقامات پر بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق ملی ان میں قلعہ کالر والا ضلع سیالکوٹ ، کھاریاں ضلع گجرات اور میانوالی شہر شامل ہیں۔1983 میں گیمبیا بطور مبلغ آمد ہوئی اور مختلف مقامات پر بطور مشنری حسب توفیق کام کیا۔دوسال کے لئے بطور ٹیچر ناصر احمد یہ سینئر سیکنڈری ہائی سکول میں خدمت کی توفیق پائی۔1985ء میں سینیگال مشن کا نگران بنایا گیا۔1994ء میں گیمبیا، سینیگال، گنی بساو موریتانیہ اور کیپ ورڈ کا امیر مقرر کیا گیا۔1997ء میں یہ امارت تین امارتوں میں تقسیم ہوگئی۔خاکسار کوسینیگال، کیپ ورڈ اور موریتانیہ کی قیادت سونپی گئی۔2005 میں بیماری کے باعث حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر لندن آ گیا اور لندن میں رہ کر سینیگال کے لئے خدمت کی توفیق پائی۔یہ سلسلہ 2012 تک چلتا رہا۔2008-2012 تک جامعہ احمدیہ انگلستان میں بطور استاذ خدمت کی سعادت ملی۔الحمد للہ Arz-e-Bilal - My Memories - Munawwar Ahmad Khursheed - U۔K