ارضِ بلال

by Other Authors

Page 174 of 336

ارضِ بلال — Page 174

ارض بلال۔میری یادیں مکرم الحاج صاحب بفضلہ تعالی احمدی مسلمان تھے اور احمدیہ مسلم جماعت گیمبیا کے صدر بھی تھے۔ان کے اعزاز میں حکومت نے گیمبیا کے دارلحکومت بانجول میں ایک گلی کا نام بھی ان کے نام نامی پر رکھا ہوا ہے۔الحاج ابراہیم عبدالقادر جکنی جماعت احمد یہ گیمبیا میں ایک نہایت نیک اور فدائی بزرگ گزرے ہیں۔ان کا نام الحاج عبد القادر چکنی تھا۔خدا تعالی کے فضل سے بہت بڑے عالم دین تھے۔آپ کا تعلق گیمبیا کے معروف مذہبی قبیلہ جہانکے سے تھا۔آپکے آبا و اجداد کا موروثی پیشہ تعلیم و تدریس تھا۔انکے بزرگوں کے قدیم سے ذاتی بڑے بڑے مدارس تھے۔گیمبیا کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے دینی تعلیم کے حصول کے لیے طالب علم ان کے ہاں آیا کرتے تھے۔آپ نے اپنی مجوزہ اعلی دینی تعلیم مکمل کر کے نیا نیا میدان عمل میں قدم رکھا۔اب ان کی خاندانی وجاہت و وقار کے علاوہ انکی اپنی ذاتی قابلیت بھی تھی جس نے ان کو ملک کے صف اول کے علما میں لاکھڑا کیا۔قبول احمدیت اور مخالفت مکرم الحاج چکنی صاحب کے قبول احمدیت اور شدید مخالفت کا ذکر قبول احمدیت کے باب میں گزر چکا ہے۔بڑے بھائی کی جانب سے قتل کا منصو ان کو گیمبیا کے ایک قصبہ BASSE میں بطور معلم بجھوایا گیا۔ان کے خاندان والے سخت ناراضگی اور غصہ کے عالم میں تھے۔ان کے بڑے بھائی نے ایک اپنے قریبی عزیز کو جو BASSE کے قریب ایک گاؤں میں رہتے تھے، خط لکھا اس زمانہ میں چونکہ انگریزی درس و تدریس کا بہت کم رواج تھا اس لیے عربی پڑھے لکھے لوگ ، عربی زبان میں ہی خط و کتابت کیا 174