ارضِ بلال

by Other Authors

Page 67 of 336

ارضِ بلال — Page 67

- میری یادیں ) والوں نے مجھے بھی اس گروپ کا حصہ سمجھ لیا اور بغیر کسی سوال و جواب کے ہی اس پل صراط سے پار کردیا۔کہاں جاؤں اور کیسے جاؤں اب مختصر سے ایئر پورٹ سے باہر نکلا۔اپنے حواس پر قابو پانے کی کوشش کی اور سوچا اب کیا کریں؟ میں نے کہاں جانا ہے؟ اتنی دیر میں ایک ٹیکسی میرے قریب آکر رکی اور ڈرائیور نے اپنی زبان میں مجھ سے پوچھا کہاں جانا ہے؟ میں نے پر ایا شہر کا نام لیا کیونکہ مجھے بس یہی نام یاد تھا۔میں نے اپنی جہاز والی ڈائری نکالی اور اسے پڑھ کر کرائے کے بارے میں پوچھا۔اس نے بتایا کہ سنک سکوڈو ( پانچ سکوڈ و۔کیپ ورڈ کی کرنسی) و( میرے پاس سینیگال کی کرنسی (سیفا ) موجود تھی۔سینیگال کی کرنسی سینیگال کے سب قریبی ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔اس لئے میں نے سوچا تھا کہ یہ کرنسی کیپ ورڈ میں بھی استعمال ہو جائیگی۔ٹیکسی ڈرائیور نے میرے ہاتھوں میں سیفا دیکھا اور بغیر کچھ کہے چلا گیا۔جس سے پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔اس کے بعد دس، بارہ کے قریب ٹیکسیاں میرے پاس آکر رکیں اور وہی سوال جواب کرنے کے بعد تیزی سے مجھ پر خاک ڈالتی ہو ئیں اپنی راہ چل پڑیں۔اب ایئر پورٹ سے تقریباً سب ٹیکسیاں چلی گئیں۔اس ایئر پورٹ پر شاذ و نادر ہی جہاز آتے ہیں اس لئے اب ایئر پورٹ سٹاف بھی جاچکا تھا اور میں اکیلا دھوپ میں اپنے دو بیگ تھامے بڑی بے بسی کے ساتھ دائیں بائیں دیکھ رہا تھا۔اپنی اس بے بسی اور غریب الوطنیکا نقشہ کھینچنا اب میرے بس کی بات نہیں۔پرایا ایئر پورٹ پر دوفرشتے اتنی دیر میں ایک ٹیکسی شہر کی جانب سے ایئر پورٹ کی طرف آئی اور میرے قریب آکر رک گئی اور اس میں سے چند سواریاں اتر گئیں۔اس دوران دو مسافر نامعلوم کدھر سے نمودار ہوئے اور ٹیکسی 67