ارضِ بلال — Page 32
گیمبیا میں احمدیت۔میری یادیں ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے آئے گا وہ انجام کار یہ کرم مجھ پر ہے کیوں کوئی تو اس میں بات ہے بے سبب ہرگز نہیں یہ کاروبار کردگار مجھ کو خود اس نے دیا ہے چشمہ توحید پاک تا لگا دے از سر نو باغ دیں میں لالہ زار دوش پر میرے وہ چادر ہے کہ دی اس یا رنے پھر اگر قدرت ہے اے منکر تو یہ چادر اُتار صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار میں تیری تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ان کا جو کام ہے وہ ارباب سیاست جانیں۔اپنا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے! دنیا کے نقشہ پر براعظم افریقہ پر نگاہ ڈالیں پھر اس میں مغربی افریقہ کے ایک بہت چھوٹے اور غیر معروف سے ملک گیمبیا کے بارے میں سوچیں جسے دنیا کے نقشے میں بھی تلاش کرنا مشکل امر ہے۔اب ذرا تصور کریں کہ آج سے پچاس سال پہلے وہ کون سے ذرائع مواصلات تھے جن کے ذریعہ ہندوستان کے ایک چھوٹے سے غیر معروف گاؤں قادیان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام اس دورافتادہ خطہ ارضی پر پہنچتا ہے اور پھر اس خطہ کے باسی نہ صرف اس کے پیغام پر ایمان لے آتے ہیں بلکہ اس پیغامبر پر بھی سو جان سے عاشق اور فریفتہ ہو جاتے ہیں۔نظمند را اشارہ کافی است کوئی مانے یا نہ مانے حقیقت یہ ہے کہ یہ پیغام خداوندی، تقدیر الہبی کے تحت ، خدا تعالیٰ کی 32