ارضِ بلال — Page 31
ارض بلال۔میری یادیں حمد سینٹ جوزف ہائی سکول ( بانجول) ی سینٹ پیٹر ہائی سکول ( لامن ) آجکل خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے چار ہائی سکول تعلیمی میدان میں قوم وملت کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں : نصرت ہائی سکول ( سرے گنڈا) ناصر احمد یہ مسلم ہائی سکول ( بصے ) طاہر احمد یہ مسلم ہائی سکول ( مانسا کونکو ) اد مسرور احمد یہ مسلم ہائی سکول (لامین) تعلیم کے میدان میں ابھی کام کی بہت ضرورت ہے۔اگر چہ حالیہ سالوں میں کافی نئے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔اب تو بریکامہ نامی شہر میں ایک چھوٹی سی یو نیورسٹی بھی کھل گئی ہے جس میں دیگر اہم مضامین کے علاوہ میڈیسن کے مضامن کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔دینی روایتی مدارس مختلف مکتب فکر کے عربی مدارس اب بہت زیادہ ہو گئے ہیں جن کا انداز تعلیم و تدریس اور نتائج باقی اسلامی دنیا کے دینی مدارس کی طرح ہی ہیں اور ان مدارس کے مابین رقابت اور حسد کی بیماری بھی پائی جاتی ہے۔دینی مدارس کے طلبہ کو روزانہ گھر گھر جا کر اللہ کے نام پر مانگنا پڑتا ہے جس سے طلبہ کا پیٹ بھرتا ہے اور مدرس کا چولہا بھی جلتا ہے۔زبانیں سرکاری زبان انگریزی ہے۔دیگر معروف زبانیں ہیں : Mindinga, Foula, Wolf, Jola, Serer, Jahanky & Bambra۔31