ارضِ بلال

by Other Authors

Page 305 of 336

ارضِ بلال — Page 305

ارض بلال- میری یادیں ) تھے۔میرے بھی اس پولیس انسپکٹر سے بہت اچھے فیملی مراسم تھے۔گھروں میں آنا جانا تھا، تحالف کا بھی تبادلہ ہوتا رہتا تھا۔انسپکٹر صاحب نے سوچا میں شاید انہیں ویسے ہی ملنے کے لئے آیا ہوں۔کہنے لگے ڈا کار کب آئے۔اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔میں نے انہیں بتایا کہ مجھے تو آپ کے دفتر والوں نے یہاں پر حاضر ہونے کا ارشاد فرمایا ہے اور میں اس کی تعمیل میں یہاں حاضر ہوں۔بڑے حیران ہوئے۔پھر انہوں نے مجھے پوچھا کہ کیا آپ اس مرد اور عورت کو جانتے ہیں؟ میں نے نفی میں سر ہلایا۔اس پر وہ ان کو مخاطب ہوکر کہنے لگے۔یہ تو جماعت احمدیہ کا مشنری ہے اور میں اسے دس سال سے اچھی طرح جانتا ہوں آپ کو کوئی غلط نہیں ہوئی ہے۔اس پر اس نے مجھے بتایا کہ ان کا ایک عزیز نو جوان جو میرے مکان کے قریب ہی رہائش پذیر تھا کافی دنوں سے کہیں لا پتہ ہو گیا ہے۔اس کے بارہ میں تلاش جاری ہے۔محلے دار ہونے کے ناطے سے اس نوجوان سے میری قدرے شناسائی تھی اور کبھی کبھار مجھے ملنے بھی آجاتا تھا۔یہ ایک عیسائی فیملی تھی جس کا تعلق کسی ہمسایہ ملک سے تھا۔اور اس نو جوان کے والد بینک میں ملازم تھے۔اس فیملی کا یہ خیال تھا کہ میں فلسطین سے ہوں۔یہاں پر جنگلات میں شاید میرے فدائی کیمپ ہیں اور میں نوجوانوں کو ورغلا کر باہر کسی کیمپ میں لے جاتا ہوں۔انہیں جنگی تربیت دے کر عرب ممالک میں نام نہاد جہاد پر بھیج دیتا ہوں۔انسپکٹر صاحب نے انہیں میرے بارہ میں بتایا کہ یہ آدمی فلسطینی نہیں ہے بلکہ پاکستان کا رہنے والا اور میں اس کو طویل عرصہ سے جانتا ہوں اس لئے آپ کو غلط نہی ہوئی ہے۔اس پر ان دونوں نے مجھ سے معذرت کی اور انسپکٹر صاحب نے بھی مجھے اس طرح دفتر میں بلائے جانے پر افسوس اور معذرت کی۔اس طرح میرے خدا تعالیٰ نے غیب سے میرے لئے تائیدی سامان پیدا فرما دیئے۔اگر کوئی اور انسپکٹر ہوتا تو نہ جانے بغیر تحقیق کے ہی بند کر دیتا اور 305