ارضِ بلال — Page 256
ارض بلال- میری یادیں - سب فرقوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔حالانکہ جماعت احمدیہ کو وہ سب ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ) نبوت پر ایمان رکھنے کے باعث راہ مستقیم سے دور سمجھتے ہیں لیکن اس فرقہ کی آنحضور ملیشیا اینم کی ذات اقدس کے بعد دونبیوں پر ایمان رکھنے کے باوجود کوئی مخالفت نہیں ہے۔یادر ہے۔یہ فرقہ صرف ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں۔ایک غیر از جماعت پاکستانی دوست اور عثمان دابوصاحب کی نماز تہجد پردیس میں اکثر اوقات مولوی حضرات کا عوام الناس میں پیدا کردہ زہر کم ہو جاتا ہے اور پاکستانی بھائی بڑے پیار سے ملتے ہیں۔یہاں تک کہ اکثر اوقات بڑی فراخدلی کے ساتھ جماعت احمدیہ کی تعریف کرتے ہیں اور اپنے مولوی صاحبان کے خلاف دل کی بھڑاس نکالنے سے بھی نہیں چوکتے۔ایک روز میں کسی کام کے سلسلہ میں سینیگال میں واقع پاکستان کے سفارت خانہ میں گیا۔وہاں ایک اور پاکستانی دوست بھی تشریف فرما تھے۔احوال پرسی کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکار میں سلائی کڑھائی کا کام کرتے ہیں۔میں نے ان کو بتایا کہ میں تو جماعت احمدیہ کامربی ہوں۔اس پر اس دوست کی گرم جوشی قدرے ٹھنڈی ہوگئی اور اپنے کام سے فارغ ہو کر وہ دوست تشریف لے گئے۔کچھ دیر کے بعد میں بھی اپنے کام سے فارغ ہو کر شہر کو نکل گیا۔اتفاق سے سر بازار اس دوست سے پھر ملاقات ہو گئی۔پھر دوبارہ علیک سلیک ہوئی۔باتوں باتوں میں میں نے انہیں بتایا کہ میں گیمبیا سے آیا ہوں اور اکثر سینیگال میں آتا رہتا ہوں اور کوئی چیز گیمبیا سے منگوانی ہو تو بتا ئیں۔کہنے لگے ،سنا ہے گیمبیا میں دالیں اور آچار بھی مل جاتا ہے۔اگر وہ لے آئیں تو بہت مہربانی ہوگی۔میں کچھ عرصہ کے بعد کسی کام کے سلسلہ میں ڈا کار گیا تو کچھ دالیں اور آچار وغیرہ ان کے لئے ساتھ لے گیا۔جب میں سامان لے کر ان کی رہائش گاہ پر گیا تو کہنے لگے۔آپ جب تک ڈاکار میں ہیں، میرا گھر حاضر ہے ادھر ہی رہ سکتے ہیں۔میں نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔لیکن درخواست کی اگر میرے 256